Main Menu

احتجاج شہريوں کا حق، نيپ مظاہرے پہ قدغن و تشدد کی کوشش ناقابلِ برداشت ہو گی، سائرس خليل

Spread the love

باغ ، پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کوہالہ پل کے آس پاس 3 کلومیٹر کے اندر احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی اطلاعات پر جموں کشمير پيپلز نيشنل يوتھ ليگ کے رہنما سائرس خليل نے شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ احتجاج عوام کا بنيادی ہے اور اس حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہيں دينگے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باغ کی جانب سے عائد کردہ یہ پابندی عرصہ دو ماہ تک قائم رہے گی۔
یاد رہے آزادی پسند تنظیم جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اقدام کے خلاف پاکستان اور پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقوں کو ملانے والے تمام راستوں پر احتجاجات کی کال دی گئ تھی۔ اس ضمن ميں پہلا احتجاج آج 6 اکتوبر بروز منگل کوہالہ پل پر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ مگر ڈپٹی کمشنر نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور اسکو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے. اگر نیشنل عوامی پارٹی پر تشدد کیا گیا یا انکو احتجاج نہ کرنے دیا گیا تو ہم ہر چوک و چوراہے کو بند کرنے کی جانب جاسکتے ہیں. ریاست بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے بنائی جاتی ہے ناکہ ان کے حقوق کو غصب کرنے یا سہولت کاری کے لیے۔

ابھی ابھی موصول ہونيوالی تازہ اطلاعات کے مطابق نيپ کے مارچ کو ارجہ کے قريب روک ليا گيا ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *