Main Menu

August, 2020

 

تنوير احمد کی تاحال گرفتاری پر آزادی و ترقی پسند مکاتبِ فکر کی شديد مذمت، احتجاجات کا سلسلہ جاری

پونچھ ٹائمز معروف صحافی اور محقق تنوير احمد کو دو روز پہلے ڈڈيال کے مقبول بٹ شہيد چوک سے پاکستانی جھنڈا اُتارنے کی پاداش ميں تشدد کيا گيا اور بعد ازرں گرفتار کر ليا گيا تھا۔ پوليس کی جانب سے تنوير احمد پر کئے جانے والے تشدد کی ويڈيو بنانے پر لبريشن فرنٹ کے رہنما محمد سفير کو بھی گرفتار کر ليا گيا تھا۔ آزادی و ترقی پسند مکاتبِ فکر نے تنوير احمد پر تشدد اور ان دونوں مذکورہ افراد کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ تنوير احمد کاRead More


سردار نقاش رياض کی جانب سے باغ کميونٹی کے اعزاز ميں عشائيہ، کميونٹی مسائل و سياسی صورتحال پر تفصيلی گفتگو

یواے ای (پونچھ ٹائمز) گزشتہ شب سردار نقاش ریاض کی طرف سے ان کی رہاش گاہ واقع شارجہ میں باغ کیمونٹی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کيا گيا جس میں یواے ای میں مقیم باغ کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقريب ميں سردار شبیر مغل، سردار افتخار، عابدچغتائی، راجہ واجد کبیر، راجہ امجد کبیر،سردار ہارون بیگ، دانش طارق، ناصر بیگ، خالد زمان، آفتاب تاتاری، راجہ اسد،رضوان اشرف، اظہر بیگ، اکرام خان،ثاقب آزاد، سردار وقاص، صیاد بیگ، توصیف، کامران، علی خان جدون، محمد جمیل اورRead More


کامريڈ آفتاب کی دوسری برسی آج اُنکے آبائ گاؤں ميں منائ جا رہی ہے

ہجيرہ (پونچھ ٹائمز) پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے شہر ہجيرہ ميں جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی سيکرٹری جنرل کامريڈ آفتاب احمد کی دوسری برسی انقلابی جوش و جذبے سے اُنکے آبائ گاؤں پوٹھی چھپڑياں ميں منائ جا رہی ہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کی جانب سے سوشل میڈيا پر شيہر کی جانے والی معلومات کے مطابق آج بائيس اگست کو کامریڈ آفتاب مرحوم کو خراجِ عقيدت پيش کيا جاۓ گا۔


پرشانت بھوشن کے دو ٹویٹ نے بھارت کی عدلیہ کے اصل چہرے سے نقاب اتارا ہے ، رحيم خان

بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے, اس کے مفاد عامہ کے سوالوں پر خاموشی اور سرکار کے آگے جھکنے کو اگر پاکستان کی عدالتی تاریخ سے جوڑ کر دیکھیں تو ثابت کرتا ہے کہ ایک طبقاتی ریاست کھبی بھی سب لوگوں اور سماجی طبقات کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کرتی اور نہ ہی وہ انصاف کرتی ہے جس کا دعوی کیا جاتا ہے , آج بھارت کی آعلی عدالت پرشانت بھوشن, کو دو ٹویٹ کرنے پر, یعنی سچ بولنے اور سوال اٹھانے پر توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتی ہےRead More


جموں کشمیر پر قابض ملکوں کے جھنڈے عوام کی مرضی کے خلاف لہرائے گیے ہیں؛ رحيم خان

پاکستان بھارت کے جموں کشمیر میں جھنڈے, ان کے قبضے, وسائل کی لوٹ مار اور قتل و غارت کا نشان ہیں, دونوں قابض ملکوں نے جموں کشمیر کا جھنڈا اتار کر اپنا اپنا جھنڈا لہرانے کے لئے ٢٢ اکتوبر ١٩٤٧ سے لے کر ٢٢ اگست ٢٠٢٠ تک لاکھوں جموں کشمیر کے شہریوں کا قتل کیا ہے تا کے ان کا قبضہ برقرار رہے, ان کی آپسی دشمنی صرف ریاست جموں کشمیر کے علاقے ایک دوسرے سے چھیننے اور اپنے قبضہ برقرار رکھنے کے لئے ہے, جموں کشمیر کے عوام سےRead More


تہذیبی نرگسیت از مبارک حیدر

“نرگسیت (کے مرض) میں مریض کسی اصول کا پابند نہیں ہوتا۔ اسے اپنی خواہشات اور پیش قدمی کے لئے جو بھی موزوں لگے، کر گزرتا ہے۔ مثلاً اگر اسے اپنی طاقت پر اعتماد ہے تو وہ طاقت کو میرٹ قرار دے گا۔ لیکن دوسرے ہی لمحے اگر اس کا حریف طاقتور ہوتا نظر آئے تو وہ طاقت کے استعمال کو کو ظلم اور بربریت قرار دے کر اپنی کمزوری کو میرٹ قرار دے گا۔۔۔۔۔۔۔ ہماری تہذیبی نرگسیت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمیں محمود غزنوی، تیمور، احمد شاہ ابدالی اورRead More


آزادکشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ ؛ بشکريہ: فيصل ملک

آزادکشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ کچھ اس طرح سے ہے: منگلا ڈیم پيداوار 1400 ميگا واٹ نیو بونگ اسکیپ میرپور 84 جاگراں ڈیم 30 کٹھائی ڈیم ہٹیاں 5 کنڈل شاہی نیلم 2 کیل 2 لیپا ڈیم 3 کل پیداوار 1523 میگاواٹ فی گھنٹہ جبکہ آزاد کشمیر کی کل ضرورت 385 میگا واٹ ہے ۔ زیر تعمیر ڈیم کوہالہ ہائیڈرو 1100 نیلم جہلم ….969 میگا واٹ پترند ہیڈرو پلانٹ ..مظفر آباد 147 کوٹلی ہائیڈرو 100 گل پور ہائیڈرو …100 اٹھ مقام ڈیم 350Read More


انگريز برصغير ميں؛ تحرير: خضر حيات

انگریزوں نے دو سو سال تک برصغیر پر حکومت کی ان دو سو سالوں میں انہوں نے اس خطے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بے پناہ دولت اپنے ملک میں منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کئی نسلوں نے ہندوستان میں آرام دہ اور عیاشی کی زندگی گزاری انہوں نے اس خطے کی دولت ہی نہیں لوٹی بلکہ یہاں کے بسنے والوں کا دل کھول کر استحصال کیا ان سے کھیتوں، کارخانوں اور فکٹریوں میں غلاموں کی طرح کام کروایا ان پر اپنے ظالمانہ قوانین لاگو کیۓ اپنےRead More


تاج جويو کا سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے مسنگ پرسنز کے سلسلے میں رکارڈ کرائے گئے بیان کا مکمل متن؛ بشکريہ حفيظ کومبر

پونچھ ٹائمز سندھ کے نامور ادیب، محقق تنقید نگار تاج جویو کا سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے اپنے بیٹے سارنگ اور دیگر مسنگ پرسنز کے سلسلے میں رکارڈ کرائے گئے بیان کا مکمل متن : گرامی قدر سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر، چیئرمین سینیٹ فنکشنل کمیٹی فار ہیومن رائٹس، سینیٹر شیری الرحمٰن، سینیٹر کرشنا بائی، سینیٹر زیب جمالدینی، سینیٹر قرۃالعین مری، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر عثمان کاکڑ اور جسٹس (ر) جاويد اقبال.چیئرمن کمیشن آف مسنگ پرسنس السلام علیکم ،حق موجود، جیئے انسانیت جناب اعلی! میں آپ کا شکرگذار ہوں کہRead More


ترکی اور یورپ کے مابین 24 جولائی 1923ء کو طے پانے والا معاہدہ؛ بشکريہ: کامران نصير

اُنيس سو اٹھارہ 1918 میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام نے ترکی کی شکست و ریخت پر مہریں ثبت کر دیں ، برطانیہ کی سربراہی میں فاتح قوتیں ترکی کے بڑے حصے پر قابض ہوگئیں اور پھر فاتح اور مفتوح کے درمیان رسوا کن شرطوں کے ساتھ ایک ظالمانہ معاہدہ ہوا، جسے”معاہدۂ لوزان“ (Treaty of Lausanne) کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ معاہدہ پورے سو سال پر محیط ہے۔ معاہدۂ لوزان کا انعقاد سوئیزر لینڈ کے ایک شہر ”لوزان“ میں 24 جولائی 1923ء کو اتحادیوں اور ترکی کے درمیانRead More