Main Menu

آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کيخلاف احتجاج کا خوف ، عوامی ايکشن کميٹی کے رہنماؤں کی گرفتارياں جاری

Spread the love

گرفتارياں عوامی آواز کو دبانے اور اپنے حقوق کے لئے تشدد کا راستہ اختيار کرنے پر مجبور کرنا ہے

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں کل 13 جنوری کو عوامی ايکشن کميٹی کی جانب سے آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف دی جانے والی احتجاجی کال کو ناکام بنانے کے لئے حکومت حرکت ميں آ چُکی ہے۔ پوليس نے عوامی ايکشن کميٹی کے متعدد راہنما گرفتار کر لئے ہيں اور مزيد گرفتاريوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہيں۔ تفصيلات کے مطابق عوامی ايکشن کميٹی کے زير اہتمام آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاجات و دھرنے جاری رہے اور بار ہا انتظاميہ سے مذاکرات ہوۓ مگر انتظاميہ عوام کو مطمئن کرنے ميں ناکام رہی۔

عوامی ايکشن کميٹی نے پونچھ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوۓ 13 جنوری کو احتجاج کی کال دی تھی اور انجمن تاجران نے اس کال کی بھرپور حمائت کی تھی۔ حکومت اس عوامی احتجاج سے خوفزدہ ہو کر آج عوامی ايکشن کميٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق باغ اور راولاکوٹ سے متعدد رہنما گرفتار کئے جا چُکے ہيں جن ميں باغ سے عوامی ايکشن کميٹی کے رہنما ثاقب نعيم، عمران اکرم ، الياس کشميری، سائرس خليل، عاشر شجاع، عابد شاہين، ناصر قيوم و ديگر رہنما گرفتار کئے جا چُکے ہيں اور مزيد گرفتاريوں کے لئے پوليس چھاپے مار رہے ہی۔

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل ميڈيا پر عوام شديد غمُو غصے کا اظہار کر رہے ہين اور اسے حکومت کی جانب سے عوام کی زباں بندی اور لوگوں کو اپنے حق کے لئے پُرتشدد ہونے کا راستہ دکھانے کی گھناؤنے کوشش قرار دے رہے ہيں۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ ان گرفتاريوں کے ساتھ احتجاج کس درجے کا ہوتا ہے اور عوام اس پر کتنا ردعمل کا اظہار کرتی ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *