ريڑھ، مہنگائ کيخلاف احتجاجی مظاہرے پر پوليس کا دھاوا، متعدد زخمی
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ کے علاقے ريڑھ ميں آٹے کی سبسڈی کی بحالی اور مہنگائ کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے پر پوليس نے دھاوا بول ديا جس کے نتيجے ميں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔ تفصيلات کے مطابق ريڑھ ميں مہنگائ کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کيا گيا تھا جس پر باغ پوليس نے مظاہرين سے بغير کسی مذاکرات کے مظاہرين پر تشدد کرنا شروع کر ديا جس کے نتيجے ميں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔ اس واقعے کے خلاف انجمن تاجران ريڑھ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کر رکھی ہے اور غير معينہ مدت تک دھرنے کا اعلان کر ديا ہے۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ رياستی دہشتگردی کسی صورت قابلِ قبول نہيں۔ تاہم اس بارے ميں مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More