Main Menu

مطلوب انقلابی کی وفات پہ ہر آنکھ اشک بار، آزاد کشمير کی سياست کا ايک باکردار باب تمام ہوا

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے سابق وزیر تعلیم اور پاکستان پيپلزپارٹی آزادکشمير کے نائب صدر مطلوب انقلابی آج صبح انتقال کر گۓ۔ مطلوب انقلابی کی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ تفصيلات کے مطابق پاکستان پيپلزپارٹی آزادکشمير کے نائب صدر مطلوب انقلابی گرنے کی وجہ سے زخمی تھے اور ہسپتال داخل تھے۔ مطلوب انقلابی کا آج صبح انتقال ہو گيا۔ اُنکے انتقال کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل ميڈيا پر سوگراری کی کيفيت ديکھنے ميں آئ۔ ہر مکتبہ فکر کا فرد مطلوب انقلابی کی موت پر غمگين و سوگوار ہے ۔ مطلوب انقلابی ‎آزاد کشمیر کی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والے خوبصوررت،خوش گفتار اور ان گنت خوبیوں کے مالک شخصیت تھے۔
مطلوب انقلابی کی نماز جنازہ آج کھوئیرٹہ سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
سوشل ميڈيا پر دُنيا بھر سے سياسی و سماجی رہنما پاکستان پيپلز پارٹی اور مطلوب انقلابی کی خاندان سے تعزيت کا اظہار کر رہے ہيں۔

پيپلز يوتھ آرگنائزيشن متحدہ عرب امارات کے سينئر نائب صدر فاروق بانياں مطلوب انقلابی کی موت بابت اپنے ويڈيو پيغام ميں بات کرنے کا حوصلہ کھو بيٹھے اور روتے ہوۓ اُنکی ہچکی بندھ گئ۔ دُنيا بھر سے مطلوب انقلابی کے سياسی و سماجی ساتھيوں کا ايسا ہی دُکھ بھرا منظر ديکھنے کو نظر آ رہا ہے اور ہر مکتبہ فکر کا انسان مطلوب انقلابی کی موت پر دُکھی ہے۔

دريں اثناء آزادکشمير کے وزير اعظم راجہ محمد فاروق حيدر نے مطلوب انقلابی کی موت پر سرکاری تعطېل اور ايک روزہ سوگ کااعلان کيا ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *