پارٹی نظريات کے منافی سرگرمياں، يونس تريابی کو شوکاز نوٹس جاری
تين دن کے اندر تحريری وضاحت جمع کروائيں ورنہ پارٹی ايکشن لے گی، ناصر لبريز
کسی فرد کے نظريات جماعت سے منسوب نہيں، رياستی آزادی و سوشلسٹ سماج کيليے جدوجہد جاری رکھيں گے، مرکزی سيکرٹری جنرل
راولاکوٹ، پونچھ ٹائمز
جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے بزرگ رئنما يونس تريابی کی پارٹی نظريات کے منافی سرگرميوں پر نوٹس ليتے ہوۓ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی نے انہيں شو کاز نوٹس جاری کر ديا گيا ہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے مرکزی سيکرٹری جنرل ناصر لبريز کی جانب سے جاری شو کاز نوٹس ميں بتايا گيا ہے کہ يونس تريابی کی سرگرمياں ، سوشل ميڈيا پر بنائ جانے والی اکثر بحثيں و تحريريں جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے بنيادی نظريات سے انخراف ہيں اور پارٹی اسے اپنے نظريات کے خلاف سرگرمياں گردانتے ہوۓ سختی سے اسکا نوٹس ليتی ہے اور انہيں مطلع کرتی ہے کہ دو تين دن کے اندر اپنا تحريری مؤقف پارٹی سيکرٹری جنرل کو پہنچائيں تاکہ پارٹی رئنماؤں کے اس بارے ميں مشاورت کے بعد فيصلہ کيا جاۓ۔
ناصر لبريز نے بتايا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کليئر اور انقلابی نظريات رکھتی ہے اور غلط سلط باتوں، پچھڑے ہوۓ نظريات و خيالات ، غير حقيقی و قابضين کے پھيلاۓ ہوۓ نقطہ ہا نظر سميت رياست جموں کشمير پر حملے و اُسکی قومی وحدت کيخلاف جملہ سازشوں کيخلاف کسی ابہام کا شکار نہيں ہے۔ انہوں نے بتايا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی اپنے عمل سے بارہا يہ ثابت کر چُکی ہے کہ پارٹی کسی گمراہی ميں مبتلا نہيں اور کسی گمراہ فرد کو برداشت کرنے کی بجاۓ تربيت پہ ہميشہ زور ديتی ہے۔ ايک سوال کے جواب ميں ناصر لبريز کا کہنا تھا جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی نے پراکسی وار کو سب سے پہلے انتہائ مشکل حالت ميں پراکسی وار کہہ کر بغاوت کا اعلان کرنے ميں کوئ مصلحت محسوس نہيں کی تو آج کسی گمراہی کو پارٹی سے منسوب کيسے کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کا نقطہ نظر پارٹی کا نقطہ نظر نہيں ہو سکتا، يونس تريابی کے خيالات اُنکے ذاتی خيالات ہيں اسی کسی بھی طرح پارٹی سے نہيں جوڑا جا سکتا اور نہ ہی ايسے نظريات جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی جيسی انقلابی تنظيم کے ہو سکتے ہيں۔ رياستی وحدت کو پارہ پارہ کرنے والے ہر عمل کی مذمت کرتے ہيں اور عوامی طاقت پر يقين رکھتے ہوۓ اپنی رياست کی قومی آزادی کی جدوجہد ميں پوری ذمہ داری سے مصروف ہيں۔
اُنکا کہنا تھا کہ قابضين کے پھيلاۓ ہوۓ پروپيگنڈہ سے اگر کوئ فرد متاثر ہے اور اسے درست سمجھتا ہے تو اس ميں جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے نظريات کا کوئ تعلق نہيں ہو سکتا۔ انہوں نے مزيد بتايا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی رياستی وحدت کی بحالی ، رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و خودمختاری اور سوشلسٹ سماج کے قيام کے لئے جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More