مظفرآباد: سکيل اپگريڈيشن کيليے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پوليس کا دھاوا، درجنوں زخمی ، 60 گرفتار، 1 جاں بحق
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے دارالحکومت مظفرآباد ميں سکيل اپگريڈيشن کے لئے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پوليس کا برترين تشدد، جسکے نتيجے ميں درجنوں اساتذہ زخمی ہوگۓ ہيں جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 60 اساتذہ گرفتار کر لئے گۓ ہيں جبکہ اطلاعات کے مطابق طارق آباد کا معلم شہباز کھوکر جاں بحق ہو گۓ ہيں۔
سکيل اپگريڈيشن جسکا وعدہ وزير اعظم آزادکشمير راجہ فاروق حيدر نے 2018 ميں کر رکھا تھا مگر تاحال ايفا نہ ہو سکا۔ ٹيچر آرگنائزيشن کے ذمہ داران نے وزير تعليم افتخار گيلانی سميت مختلف حکومتی شخصيات سے اس بارے ميں بارہا ملاقاتيں کيں مگر سکيل اپگريڈيشن پرائمری بی 14، جونئیر بی 16 اور سينئر بی 17 کا نوٹيفکيشن وعدوں کے باوجود نہ جاری ہو سکا۔ اس سلسلے ميں ٹيچر آرگنائزيشن نے 31 دسمبر تک کی ڈيڈ لائن دے رکھی تھی کہ حکومت نوٹيفکيشن جاری کرے ورنہ 6 جنوری کو بھرپور احتجاج کيا جاۓ گا۔ احتجاج ميں آزادکشمير بھر سے اساتذہ نے شرکت کی اور اساتذہ آج صبح علی اکبر اعوان ہائ سکول اپر چھتر مظفر آباد ميں جمع ہونا شروع ہوۓ۔
اساتذہ نے سيکرٹريٹ کے سامنے احتجاج کرنا چاہا تھا اور يہ مؤقف اختيار کيا کہ سکيل اپگريڈيشن کے نوٹيفکيشن کی اجرائيگی تک ہمارا احتجاج جاری و ساری رہے گا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن 2012 کے مطابق سکیل 14، 16 اور 17 پر عمل درآمد کی جاۓ يا من وعن ایلیمنٹری سکیم کی سمری مع ٹائم سکیل پر عمل کيا جاۓ اسکے علاوہ ہميں کوئ چيز قبول نہيں۔
اساتذہ سيکرٹريٹ کے سامنے احتجاج کے لئے آ رہے تھے کہ راستے ميں چھتر چوک ميں ہی پوليس نے روک ليا اور احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پوليس نے دھاوا بول ديا اور بدترين تشدد کا نشانہ بناتے ہوۓ گرفتارياں شروع کر ديں۔
پونچھ ٹائمز نمائندے نے تھانہ سيکرٹريٹ سے رابطہ کيا تو بتايا گيا کہ اب تک 60 افراد گرفتار کئے جا چُکے ہيں اور اس وقت پوليس و ديگر ذمہ داران کی ميٹنگ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئ ايف آئ آر درج نہيں ہوئ۔ پوليس اہلکار نے جاں بحق ہونے والے شہباز کھوکھر کی موت سے لاعلمی کا اظہار کيا۔
اس واقع کے بعد سوشل ميڈيا پر انتئائ غم و غصہ پايا جاتا ہے اور موجود حکومت اور پوليس کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More