جبوتہ : طلبہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس ، ریڑھ ميں پُرامن مظاہرين پر بدترین ریاستی دہشتگردی و مقدمات کی شدید مذمت
رياست درج مقدمات ختم کر کے تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کرے ورنہ احتجاج کرينگے
راولاکوٹ، پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ کے علاقے ريڑھ ميں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے پر امن احتجاجی مظاہرین پہ پولیس کا لاٹھی چارج پر راولاکوٹ کے علاقے جبوتہ میں موجود تنظیموں کا ہنگامی اجلاس۔
اجلاس میں پر امن مظاہرین پر تشدد اور ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئ ۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی، مظاہرین پر حملہ آوروں کے خلاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ ۔ مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تحریک بنانے پر گفتگو۔ اجلاس میں عاقب مشتاق، حارث سرور، شجاع مشتاق، قمر الیاس، زوہیب عارف، طیب ریاض، نادر حمید، زبیر شریف، عمر صادق، نوید اشرف، زاہد عالم، کامران حمید، تراب ممتاز، زمرک اسحاق و دیگر نے شرکت کی ۔
ریڑھ پرامن احتجاجی شرکاء پہ بدترین ریاستی دہشتگردی پہ فوری انکوائری کا مطالبہ طلبہ رہنماؤں نے ریڑھ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر حکومت پرامن خطے کو تشدد کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے ۔ مہنگائی کا بم گرایا گیا عام آدمی سے نوالہ چھینا جا رہا ہے ۔ ریڑھ پرامن شرکاء پہ لاٹھی چارج اور تحریک کو دبانے کيليے ايف آئ آرز درج ہونا نا قابل قبول ہے۔ رئنماؤں نے مطالبہ کيا ہے کئ ریاست فی الفور مقدمات ختم کرے پرامن احتجاج پہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی جوڈیشنل انکوائری کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More