مظفرآباد : آزاد کشمير حکومت کا 25 طلباء سے کم تعداد والے پرائمری اسکولز بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے آزادکشمير کی حکومت نے آزاد کشمیر کے تعلیمی ادارہ جات میں پرائمری سطح پر اساتذہ کی تعداد کو طلبہ و طالبات کی تعداد کے مطابق ريشنلائز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان نۓ ضوابط ميں جن ادارہ جات میں طلبہ و طالبات کی تعداد 25 سے کم ہے وہاں حکومت کی طرف سے کوئی مدرس فراہم نہیں کیا جائے گا، ایسے ادارے کو نان فکشنل قرار دے کر بند یا قریبی ادارہ جات میں ضم کر دیا جائے گا۔ کمیونٹی چاہے تو انہیں کمیونٹی اسکولز کے طور پر اپنی مدد آپ کے تحت چلا سکتی ہے۔
جن پرائمری ادارہ جات میں طلبہ و طالبات کی تعداد 25 سے 49 تک ہے وہاں ایک پرائمری معلم یا معلمہ فراہم کی جائے گی۔
اسی اصول کے مطابق 25 طلبہ و طالبات کے لئے ایک استاد فراہم کیا جائے گا۔ یعنی 50 پر 2 اور 75 پر 3 اساتذہ فراہم کئے جائیں گے۔
مندرجہ بالا فارمولہ کے مطابق کم تعداد کے حامل اسکولز سے سرپلس ہونے والے اساتذہ کو ترجیحا کلسٹر کے اندر اندر زیادہ تعداد والے ادارہ جات میں منتقل کیا جائے گا اور بچ جانے والے سٹاف کو مڈل، ہائی یا ہائیر سیکنڈری اسکولز میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے منتقل کیا جائے گا۔
بشکريہ کے ڈی آئ نيوز
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More