مظفر آباد : وزير اعظم کی زير صدارت اعلی سطحی اجلاس، دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے پر غور
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمير کے علاقے آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے آزادکشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کیا جائیگا۔ سوشل ميڈيا پر جاری تفصيلات کے مطابق آزادکشمیر بھر میں کورونا پازیٹیو ریٹ پاکستان بھر کی نسبت آٹھ گنا يعنی 8.3فیصد ہونے پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے دو دن میں اعلی آفیسران ،انتظامیہ ، پولیس و ديگر سے سرکاری دفاتر ، تعلیمی اداروں، بازاروں کی مکمل و جزوی بندش اور ایس او پیر پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے مفصل تجاویز طلب کر لی گئی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی ہے کہ مذہبی ، سیاسی ، سماجی اجتماعات کے حوالے سے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد اور ان تمام ايکٹويٹيز کی جزوی یا مکمل بندش کے حوالے سے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر تجاویز تیار کی جائیں۔ ان اطلاعات کے بعد سوشل ميڈيا صارفين نے تشويش کا اظہار کيا ہے۔ ايک طرف کورونا کيسز ميں اضافہ ديکھنے ميں آرہا ہے جبکہ دوسری طرف دوبارہ لاک ڈاؤن سے کاروباری زندگی مفلوج ہو جانے سے متوسط اور مزدور طبقات گہرے مسائل سے دو چار ہو سکتے ہيں۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More