Main Menu

نيپ و اين ايس ايف کے کارکنوں پر پوليس گردی کی پُرزور مذمت ، آزادی سے کوئ نہيں روک سکتا، جے کے پی اين پی

Spread the love

باغ، پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی باغ نے نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان پر پولیس گردی اور گرفتاريوں کی شديدالفاظ ميں مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ رياستی عوام کو قومی آزادی سے کوئ نہيں روک سکتا۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کےضلع باغ کے صدر کامريڈ عمر حيات نے نيپ کے کارکنان اور رئنماؤں پر پوليس تشدد اور گرفتاريوں کی شديد الفاظ ميں مذمت کرتےہوۓ کہا ہے کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی يہ سمجھتی ہے کہ غاصب قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہر لحاظ سے جائز اور قانونیہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی جدوجہد کے اس عمل ميں نيپ اور اين ايس ايف کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصيلات کے مطابق پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں نيشنل عوامی پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانےکے اقدام کے خلاف پاکستان اور پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقوں کو ملانے والے تمام راستوں پر احتجاجات کی کال دیگئ تھی۔ اس ضمن ميں پہلا احتجاج آج کوہالہ پل پر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ پوليس نے نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايفکے کارکنان کو جگہ جگہ رکاوٹيں کھڑی کر کے روک ديا تھا اور مظفرآباد سے آنيوالے قافلے پر تشدد اور گرفتارياں بھی کی گئيں۔

نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان رکاوٹيں عبور کر کے جہالہ کے مقام پر پہنچے تو پوليس کی بھاری تعداد نے مظاہرينکو روک ديا اور مظاہرين دھرنا دے کر بيٹھ گۓ۔ نيشنل عوامی پارٹی کے صدر لياقت حيات نے مظاہرين سے خطاب کيا اورانتظاميہ کو يقين دلايا کہ وہ پُرامن ہيں اور کسی طرح کا انتشار نہيں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہميں کوہالہ جانے ديا جاۓ ہم پُلتوڑنے نہيں جا رہے اور نہ ہی پاکستان سے تعلقات ختم کرنا جا رہے ہيں بلکہ وہاں سے ہم دُنيا کو پيغام دينا چاہتے ہيں کہ رياستعوام امن پسند ہے اور کسی طور رياستی تقسيم کو قبول نہيں کرتی۔

باغ: پوليس نييشنل عوامی پارٹی کے رئنماؤں کو گرفتار کر کے کيا رہی ہے۔

کامريڈ عُمر حيات کا کہنا تھا کہ قابض قوتيں آزادی پسندوں کو تقسيم در تقسيم و ہراساں کرنے کی کوششوں ميں ہميشہ سے مصروفہيں۔ اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ تمام آزادی پسند متحد اور منظم ہو کر جدوجہد کريں۔ دُنيا کی کوئ طاقت رياستی عوام کوقومی آزادی سے نہيں روک سکتی۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی رياست جموں کشمير کی قومی آزادی اورسوشلسٹ سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *