Main Menu

تشدد و گرفتارياں قابضين کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ، رياستی وحدت و آزادی کو ہر طرح کی قربانی دينگے ، نيپ يو اے ای

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمير نيشنل عوامی پارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر شاہد اختر نے نيپ اور اين ايس ايف کے کارکنان اور رہنماؤں پر پوليس تشدد اور گرفتاريوں پر شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ تشدد اور گرفتاريوں قابضين کی بوکھلاہٹ کا کُھلا ثبوت ہيں۔ انہوں نے کہا کہ رياستی وحدت اور رياست جموں و کشمير کی قومی آزادی و خودمختاری کيلۓ ہر طرح کی قربانی دينے کو تيار ہيں۔

نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان رکاوٹيں عبور کر کے جہالہ کے مقام پر پہنچے تو پوليس کی بھاری تعداد نے مظاہرين کو روک ديا اور مظاہرين دھرنا دے کر بيٹھ گۓ۔
نيشنل عوامی پارٹی کے صدر لياقت حيات نے مظاہرين سے خطاب کيا اور انتظاميہ کو يقين دلايا کہ وہ پُرامن ہيں اور کسی طرح کا انتشار نہيں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہميں کوہالہ جانے ديا جاۓ ہم پُل توڑنے نہيں جا رہے اور نہ ہی پاکستان سے تعلقات ختم کرنا جا رہے ہيں بلکہ وہاں سے ہم دُنيا کو پيغام دينا چاہتے ہيں کہ رياست عوام امن پسند ہے اور کسی طور رياستی تقسيم کو قبول نہيں کرتی۔

عينی شاہدين کے مطابق پوليس نے مظاہرين کو جہالہ سے آگے جانے سے روک ديا تھا اور دھرنا ديے ہوۓ پُرامن مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے پانی پھيکنا شروع کر ديا۔ بعد ازاں پوليس نے کارکنان اور رہنماؤں پر بدترين تشدد شروع کر ديا اور نيشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر لياقت حيات، سيکرٹری جنرل ستار ايڈووکيٹ ، ناصر آکاش، عابد شاہين، اين ايس ايف کے مرکزی سيکرٹری جنرل کامريڈ تيمور سميت درجنوں کارکنان گرفتار کر لئے ہيں ۔
کامريڈ شاہد اختر کا مزيد کہنا تھا کہ جموں کشمير نيشنل عوامی پارٹی رياستی وحدت اور قومی آزادی پر کسی قسم کا کوئ سمجھوتہ نہيں کرے گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *