مظفرآباد: پی اين اے کا اجلاس ، جی بی رياست کا سر ،محرومياں ختم سٹيٹ سبجيکٹ رول بحال کرنے کا مطالبہ
ہم گلگت بلتستان کا حصہ ہيں، آزادی پسندوں کی احتجاجی کالز کی حمائت ، ورکرز کنونشن اور انٹرنيشنل کشمير کانفرنس کروانے کا اعلان
مظفرآباد،پونچھ ٹائمز
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمير کے علاقے آزاد کشمير کی آزادی پسند جماعتوں کے اتحاد پیپلز نیشنل الائنس نے کہا ہیکہ ہم گلگت بلتستان کا حصہ اور گلگت بلتستان تنازعہ جموں کشمیر کا حصہ ہے ، گلگت بلتستان کی عوام بہتر سال سے بدترین آمرانہ قوانین کا شکار اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں وہاں شہری اور شخصی آزادیوں پر قد غن ختم کرتے ہوے بااختیار نظام حکومت اور سٹیٹ سبجیکٹ رولز بحال کیا جاے ۔ ترجمان پی اين اے افضال سلہریا کی جانب سے جاری بيان ميں کہا گیا ہے کہ پی این اے کا تینوں ڈویژن میں ورکرز کنونشن اور دسمبر میں ریاست کی وحدت کی بحالی کیلے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کروانے سمیت6 اکتوبر سمیت 22اور24اکتوبر کی کالز کی سیاسی حمایت کا اعلان پی این اے کا اعلامیہ، پی این اے کا اجلاس چیرمین الاہنس زوالفقار احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں افضال سلہریا ،سجاد افضل، محمود بیگ ایڈووکیٹ کامران بیگ ایڈووکیٹ، یاسین انجم،اظہر کاشر،ناصر سرور،پرویز بٹ، رضوان کرامت، سلیم وانی ، اسلم وطنوف، راجہ یونس سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جسکے مطابق26 اکتوبر میرپور 14نومبر مظفرآباد اور22 نومبر کو راولاکوٹ میں ورکرز کنونشن منعقد کیے جاہینگے جبکہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جاہیگا اور کانفرنس میں ریاست کے تینوں حصوں کی قیادت سمیت پاکستان کی ترقی پسند تنظیموں کے قائدین کو بھی مدعو کیا جاہیگا۔
اجلاس میں 6اکتوبر 22اور 24اکتوبر کی کالز کی بھی سیاسی حمایت کی گی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوے آزادی پسند قیادت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی محرومیاں بہتر سال سے جاری ہیں بنیادی حقوق سمیت شہری اور شخصی آزادیاں سلب ہونے کے ساتھ ساتھ سٹیٹ سبجیکٹ رولز معطل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کا حصہ ہیں اور گلگت بلتستان تنازعہ جموں کشمیر کا حصہ ہے اگر گلگت کے لوگوں کو ان کے حقوق دینے ہیں تو وہاں کی عوام کو بااختیار نظام حکومت دیا جاے ۔دونوں خطوں کی عوام کے درمیان نفرتوں کے بیج بونے والے یاد رکھیں کہ گلگت ریاست کا سر ہے جسے کسی صورت الگ نہیں کیا جا سکتا پی این اے کی قیادت کا کہنا تھا کہ پی این اے عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق جموں کشمیر کی مکمل آزادی اور بااختیار آہین ساز اسمبلی کے قیام کیلے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More