لاہور : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ناقص کارکردگی کے خلاف ملک بھر کے وکلا کا 6 اکتوبر کو پنجاب بار کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستان بھر کے ینگ وکلا نے ایچ ای سی کی طرف سے 13 ستمبر 2020 کو ہونے والے لاگیٹ ٹیسٹ میں بےشمار غلطیوں کے خلاف مورخہ 6 اکتوبر 2020 کو صبح 10 بجے پنجاب بار کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی ہے۔ جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں ینگ وکلا اور پنجاب بار کے لیڈران کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔سٹوڈنٹڈس کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث ایچ ای سی لاگیٹ ٹیسٹ وقت پر کروانے میں ناکام رہی اور جس کا خمیازہ سٹوڈنٹس کو بھگتنا پڑہا۔ جاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ چھ دن کے مختصر نوٹس پر ایچ ای سی نے تین سال کے طویل نصاب پر مشتمل لاکیٹ کے ٹیسٹ کا علان کر دیا تھا۔ 13 ستمبر 2020 کو منعقد ہونے والے اس ٹیسٹ میں ایچ ای سی کی نااہلی اور جلدبازی کھل کر سب کے سامنے آ گئی ہے۔ 100 سوالات پر مشتمل کوسچن بک اور آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے والی آنسرز بک کے مطابق ایچ ای سی نے کل 28 غلطیوں کے ساتھ پورے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جوابی کاربن کاپی پر موجود ایمیل ایڈریسز پر بھی کسی سٹوڈنٹ کی دادرسی نہیں کی گئی ہے۔ سٹوڈنٹس نے اپنی اپنی مطلقہ بار کونسلز کے سامنے بھی اپنا موقف رکھا اور ایچ ای سی کی مبینہ غلطیوں کو ثابت کیا جس پر اکشن لیتے ہوے بارکونسلز نے بھی ایچ ای سی کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں مگر ایچ ای سی نے سب کچھ نظر انداز کرتے ہوئے ہزاروں سٹوڈنٹس کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے اور بغیر کسی کمپنسیٹری مارکس کے رزلٹ اناؤنس کر کے اپنی تھانےداری جمانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حق کے حصول تک چپ نہیں بیٹھیں گے۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More