محکمہ صحت کی غفلت ناقابلِ برداشت،حکومت کفیل کبیر کو انصاف فراہم کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے ؛ سائرس خليل
باغ، روزنامہ پونچھ ٹائمز
جموں کشمير پيپلز نيشنل يوتھ ليگ کے نوجوان رہنماء کامريڈ سائرس خليل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی غفلت ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت کفیل کبیر کو انصاف فراہم کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ گزشتہ روز روزنامہ پوچھ ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوۓ کامريڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین و ڈاکٹرز اتنی لاپرواہی سے کام کر رہے ہیں کہ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے بے خبر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے باغ کوٹیری قندیل باغ کے ایک رہائشی کفیل کبیر کی اہلیہ کیساتھ پیش آنے واقعہ پر انسانی اقدار کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔ معصوم بچہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باغ اور سی ایم ایچ ہسپتال راولاکوٹ کے عملے کی لاپرواہی اور انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ ایک معصوم زندگی کو پیدائش سے قبل ہی عملے اور گائنا کالوجسٹ کی غفلت سے پیدائش سے قبل ہی ماں کے پیٹ میں ہی قتل کر دیا گیا اور اس بچے کی ماں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ مردہ بچے کی تصویر سے صاف ظاہر ہے کہ بچہ مکمل طور پر صحت مند تھا اور ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت اور وقت پر ڈلیوری نہ ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے اتنے بے حس ہو چکے ہیں اور بالخصوص ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باغ کا پورا عملہ اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہے وہ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف جو ایک زندگی کو بچانے اور مریض کی تکلیف کم کرنے کے ہوتے ہیں انکا رویہ اور اپنے فرائض منصبی سے غفلت انکے پروفیشن پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ باغ کی سول سوسائٹی، تاجر برادری، اور ہر شعبے سے وابستہ لوگ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔
اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوئے لیکن کسی نے بھی کوئی دلچسپی نہیں لی اور آئے روز غریب و مجبور لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ریاست کے زمانے داران کو ٹس سے مس نہیں ہماری حکومتیں اداروں کی کمزوریوں کو چھپا تو لیتی ہیں لیکن نوٹس تک نہیں لیتی رات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باغ میں گائنا کالوجسٹ جسکی ایمرجنسی ڈیوٹی ہوتی ہے وہ اپنے گھروں میں بڑے آرام سے سکون کر رہی ہوتی ہیں اور ناتجربہ کار سٹاف جنہیں سیاسی پشت پناہی یا سفارش سے اس محکمہ صحت میں تعینات کیا جاتا ہے اگر ایسے ہی چلتا رہا تو یہ ہسپتال انسانی قتل و غارت کی بنیاد بنے گی،باغ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے سے کوئی پوچھنے والا نہیں لاکھوں روپے عوام کے ٹیکسوں سے حرام کھانے والے کو انسانیت کا درد تک محسوس نہیں ہوتا انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور باغ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کفیل کبیر اور اسکی اہلیہ کو انصاف فراہم کریں ورنہ یہ ایک بڑی تحریک چلے گی جسکو سنبھالنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی ۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More