آزادی پسندوں اور کشمیری نیوز چینلز پر ایف ائی آر کی بھرپور مذمت، حقوق کی بات غداری نہيں؛ محمد رضوان مرزا
صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سیری محمد رضوان مرزا نے کہا ہے کہ
ہم پاکستانی زير انتظام کشمير ميں AK_News اور دیگر چینلز پر بے بنیاد ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں جو آزادی کی بات کرتا ہے اس کو غدار کہہ کر اس پر ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے جو اپنے حقوق کی بات کرتا ہے اس کو مجرم کہہ کر اس پر بھی ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے جو سچ خبر دیکھاتا ہے اسے پروپگنڈا کہہ کر اس پر بھی ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے کبھی کشمیری کتب کو ضبط کر لی جاتی ہیں یہ پورا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔
اگر ہم یہاں خاموش ہو گئے اور ان سہولت کاروں ، مقبروں، مکاروں اور غداروں کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے تو کل کو یہ نا صرف ہمارا جینا بھی مشکل کر دیں گے بلکہ غلامی کی زنجیروں کو مزید تالے لگا دیئے جائیں گے ہم کسی صورت بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے #اے_کے_نیوز اور دیگر جتنے بھی چینل ہیں وہ حق سچ کی آواز ہیں ہماری آواز ہیں ہم کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے سڑکوں پر نکل آئیں گے مگر اپنا حق کبھی چھیننے نہیں دیں گے۔
واجد صاحب ہم آپ کے ساتھ شانہ با شانہ کھڑے ہیں!
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More