Main Menu

يکجہتی ڈرامہ، پاکستانی سينٹ کا اجلاس پاک و ہند کی مفاہمت کا ثبوت، جموں کشمير کی تقسيم و انضمام پہ دونوں ممالک ميں اتفاقِ راۓ ہے، حبيب الرحمن

Spread the love


پونچھ ٹائمز)

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سينئر رہنما اور سابق مرکزی ترجمان حبيب الرحمن ايڈووکيٹ نے کہا ہے کہ مظفرآباد ميں پاکستانی سينٹ کا پانچ اگست کو اجلاس منعقد کر کے يہ ثابت کيا جا رہا ہے کہ دونوں قابض ممالک پاکستان و ہندوستان رياست جموں کشمير کی تقسيم و انضمام پہ باہمی اتفاقِ راۓ سے کام کر رہے ہيں۔ جاری بيان ميں اُن کا کہنا تھا کہ رياست جموں کشمير کے عوام کو اب آنکھيں کھولنی ہی ہونگی چونکہ قابض قوتيں مادرِ وطن رياست جموں کشمير کی تقسیم در تقسيمی پہ ايکدوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہيں۔
تفصيلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی زير انتظام کشمير کے وزير اعظم فاروق حيدر کے دفتر سے جاری بيان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 5 اگست کو مظفرآباد میں خصوصی اجلاس کے انعقاد سے آگاہ کیا۔
ياد رہے پاکستان کی تاریخ میں ايسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ پارلیمنٹ کے کسی ایوان کا خصوصی اجلاس ایک ایسے مقام میں ہوگا جو فیڈریشن کا حصہ نہیں ہے۔
حبيب الرحمن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اپنے اپنے طريقوں سے جموں کشمير و گلگت بلتستان کے عوام کو بے وقوف بنا کر اپنا اُلو سيدھا کر رہے ہيں۔ اب وقت ہے کہ قابض قوتوں کے خلاف آواز بلند کی جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمير پېپلز نيشنل پارٹی قابضين کے جملہ اقدامات کو مُسترد کرتے ہوۓ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی اور سوشلسٹ سماج کے قيام کی جدوجہد ميں تيزی لانے کا اعلان کرتی ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *