الیکشن ،سلیکشن یا ڈھونک؛ تحرير: سمعیہ حنیف
الیکشن 2021 بھی سابقہ الیکشنز کی طرح الیکشن نہیں سلیکشن ہی رہے گی۔ اور سلیکشن بھی ایسی ڈھونک نما کہ عام انسان کیا اچھا خاصا با شعور انسان بھی اس جھانسے میں آسانی سے آ جاتا ہے۔
پانچ سال پورے ہونے والے اس ڈرامے کی اب اگلی قسط(episode) ریلیز ہونے کو ہے۔ افسوس ہمارے نہتے لوگ ایک بار پھر سے بکنے والے ہيں اور وہ بھی دو گز سڑک یا پھر دو کالے پائپ یا پھر ایک آدھ کھمبے کے عوض۔۔۔۔
لیکن ہم لوگ کریں بھی کیا آخر 5سال کا انتظار کرنا پڑتا ان دو ٹکے کے مطالبات کو منوانے کے لیے۔ یہ الیکشن تو محض بہانہ ہے ہمیں کھمبے,ٹوٹیاں, پائپ دینے کا ورنہ الیکشن کےلیے نامزد ہونے سے بہت پہلے سلیکشن ہوچکی ہوتی ہے۔
الیکشن جیتانے والے تمام بنیادی عناصر نے سواۓ عوام کے پہلے سے ہی اپنا لیدر(سیڑھی/Ladder) چن کے رکھا ہوتا جس کے زریعے وہ تمام اپنی منزلِ مقصود پا سکتے ہیں۔
آخر کب تک یہ ڈھونک چلتا رہے گا؟؟ کب تک 500روپے,ایک کھمبا,دو پائپوں کے لیا ہمارے لوگ ایک دوسرے کے جان کے دشمن بنے رہیں گے؟؟؟ کب تک ہمارا ایم۔فیل, پی۔ایچ۔ڈی سکالر انڈر میٹرک,جاہل, گنواروں کو لیڈر منتخب کرتا رہے گا؟؟؟ کب تک ریاستی لوٹ کھسوٹ چلتی رہے گی؟؟؟ وہ دن کب آۓ گا جب ہماری عوام کو انسانیت کا درجہ ملے گا؟؟؟
ان سب مسائل کو جانتے بھوجتے کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھنے سے کچھ نہیں ہو گا سواۓ اپنے شکار کے جس کی مزید کوئی گنجائش نہیں رہی۔ نہ نوجوان کھونے کی سکت ہے ہم میں اور نہ ہی ریاستی وسائل لوٹانے کی خواہش باقی ہے۔ 73سالوں کے سوۓ ہووؤں کی بیداری کا وقت آگیا ہے, قابض اور قابض کے سہولت کاروں کا پردہ فاش کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ اور یہ کام یورپ سے آکر کوئی نہیں کرے گا,ہمیں خود سے آگے بڑھنا ہوگا۔
اٹھو تم سب جو غلام نہیں ہو گے۔
کالم نگار جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی سے تعلق رکھتی ہيں۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More