انتظامیہ کا جيولوجيکل سروے کيلۓ خط سنجيدہ عمل، ڈيم سے پانی کی سطح کم نہ کرنيکی مذمت، احتجاج جاری رکھيں گے ، ميرپور بچاؤ مہم
میرپور(ويب ڈيسک)میرپور انتظامیہ کا جیولوجیکل سروے کیلئے حکومت پاکستان اور واپڈا کو خط لکھنا سنجیدہ عمل ہے ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن سروے رپورٹ تک ڈیم کا پانی 1190 سے کم کیا جانا چاہئے ، جو دن بدن بلند سے بلند ہو رہا ہے جس کی میرپور بچاؤ کمپین بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ میرپور بچاؤ کیمپین اپنا احتجاج جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار میرپور بچاؤ کمپین کے رہنماؤں ندیم سرفروش ، گلنار احمد ،سعد انصاری ایڈووکیٹ ، محمد عثمان مغل ، یاسر محمود ، محفوظ احمد ، جان علی شاہ ، منظور حسین ، نعیم عباس شاہ ، علی رضا ، علی ادیب ، رضوان کرامت ، عثمان شوکت ، نعیم الحق ، عدنان یونس، محمد عثمان ، مہر محمد لطیف اور دیگر نے میاں محمدٹاون محلہ ملکاں میں ایک احتجاجی بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت شہریوں کو جان و مال کی ذمانت دیتی ہے ہمارے خدشات ہیں کہ ہماری جان و مال خطرے میں ہے حکومت اور ریاست ہمارے خدشات دور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد6 اگست سے دوبارہ احتجاجی بیٹھک کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔اور میرپور شہر کی ہر گلی ، محلہ اور پھر کھڑی شریف ، اسلام گڑھ اور ڈڈیال ،کے ہر گاؤں ، ہر محلہ میں احتجاجی بیٹھک آرگنائز کریں گے جس کیلئے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سے ملاقاتیں کی جائیں گی ۔ اور انہیں میرپور بچاؤ کمپین کے مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا جائےگا اور ہر سیاسی و سماجی تنظیم کو اس احساس مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کریں گے دنیا بھر میں موجود میرپور ی تارکین وطن مسلسل ہمارے رابطے میں ہیں بیرون ممالک بھی بھرپور احتجاجی بیٹھک آرگنائز کرنے کی کوشش کی جائےگی۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More