آزاد کشمير ميں بجلی کی سالانہ ماليت اور “پاکستان کا کھاتے ہيں” کا جھوٹا طعنہ
ويب ڈيسک
آزادکشمیر ہی نہيں بلکہ رياست جموں کشمير کا پورا خطہ قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔ ابھی ہم يہاں فارن ايکسچينج، ٹيکس کليکشن، فارن ورکنگ فورس يا کسی اور مد ميں حکومت پاکستان کو آزادکشمير سے موصول ہونيوالے پيسوں کی بات نہيں کر رہے بلکہ صرف آزادکشمير کے علاقے سے پيدا ہونيوالی بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ مندرجہ ذيل ہے: (یاد رہے گلگت بلتستان کی پيداوار اور ماليت کا تخمينہ الگ ہے)
منگلا ڈیم 1400
نیو بونگ اسکیپ میرپور 84
جاگراں ڈیم 30
کٹھائی ڈیم ہٹیاں 5
کنڈل شاہی نیلم 2
کیل 2
لیپا ڈیم 3
کل پیداوار 1523 میگاواٹ فی گھنٹہ
جبکہ آزاد کشمیر کی کل ضرورت 385 میگا واٹ ہے ۔
زیر تعمیر ڈیم
کوہالہ ہائیڈرو 1100 ميگا واٹ
نیلم جہلم ….969 میگا واٹ
پترند ہیڈرو پلانٹ ..مظفر آباد 147 ميگا واٹ
کوٹلی ہائیڈرو 100 ميگا واٹ
گل پور ہائیڈرو …100 ميگا واٹ
اٹھ مقام ڈیم 350 ميگا واٹ
کروٹ ڈیم 640 ميگا واٹ
کل … 3469 میگا واٹ
یہ کل پیداوار بنتی ہے 4932 میگاواٹ ۔
مدت تکمیل …2018 تا 2025
تمام اعداد و شمار پاک چین اکنامک کو اپرٹیو پلاننگ کے ہیں ۔
آزادکشمیر میں موجود اور زیر تعمیر منصوبے 4932 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے ۔
بجلی کی ایک یونٹ ایک کلو واٹ ہوتی ہے ۔ اور اس کا تخمینہ گھنٹوں کے حساب سے لگایا جاتا ہے ۔
اور میگا واٹ میں دس لاکھ کلو واٹ ہوتے ہیں ۔
بجلی کی پیداوار اور تصرف گھنٹوں کے حساب سے ہوتا ہے ۔
ایک کلو واٹ دس گھنٹوں میں صرف یا پیدا ہو گی ۔
گویا دن میں یونٹ کے حساب سے یہ 2.4 یونٹ بنیں گے ۔
کیونکہ بل یونٹ میں بنتا ہے ۔
آزادکشمیر کو 5 روپے 42 پیسے فی یونٹ کے حساب سے واپڈا بجلی فراہم کرتا ہے ۔
پیداوار 4932 میگا واٹ فی دس گھنٹے ۔
یومیہ پیداوار کیا ہو گی یونٹ میں:
4932×2.4=11836.8
اور سال میں کتنے یونٹ بنیں گے؟ اب ان کو میگا واٹ میں تبدیل کریں ۔
11836.8×1000000
=1183680000
یہ بن گئے یونٹ ۔
اور ایک یونٹ کی قیمت اگر 5 روپے 42 پیسے ہو تو:
1183680000×5.42
=6415545600
گویا ایک دن میں ہم 6415545600 روپے کی بجلی پیدا کرتے ہیں ۔
تو سال میں پیداواری مالیت کیا ہو گی:
6415545600×365
=234167414400
آزادکشمیر کے موجودہ اور زیر تکمیل منصوبے سال میں
2341674144000 روپے کی بجلی پیدا کریں گے ۔
واپڈا کے حساب سے بجلی کی سالانہ پیداواری مالیت بنتی ہے:
23 کھرب 41 ارب 67 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار روپے ۔
اور آزادکشمیر کا سالانہ بجٹ 2019 میں 120 ارب روپے ہے ۔”
یہ چپیڑ ان کیلیے جو کشمیر کا کھا کر طعنہ بھی دیتے ہیں۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More