امریکی عوام کو سرخ سلام۔۔ اعجاز منگی
امریکہ میرے دشمن
امریکہ میرے دوست
تیرے بیٹے اور بیٹیوں کو
انقلابی سرخ سلام!
ان لوگوں کو سرخ سلام
جو پھولوں سے لدے ہوئے پہاڑ سے
لاوا بن کر اتر رہے ہیں!
وہ لوگ جو لاک ڈاؤن میں کورونا کے قیدی تھے
ان لوگوں نے ایک سیاہ فام شہری کی موت پر
اس قدر سرکش احتجاج کیا ہے جو
ملک کے 40 کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
وہ لوگ عظیم ہیں جو انصاف کے امین ہیں۔
ان عظیم لوگوں کو سرخ سلام؛ سرخ سلام
وہ سکھوں دکھوں کے پالے ہیں
پرآزادی کے متوالے ہیں
وہ لوگ جو درد جانتے ہیں
وہ لوگ جو آج بھی مانتے ہیں
”ہم ریڈانڈینس کے قاتل ہیں“
وہ لوگ جو تاریخ رپیٹ ہونے سے
روکنے کے لیے
امریکہ کے راستوں پر نکلے ہیں
ان ان جانے ساتھیوں کو
تیسری دنیا کے ساتھیوں کا
سرخ سلام
سرخ سلام
Related News
کاش تم ملنے اؑ جاتی۔ سمیع بلوچ۔
Spread the loveکبھی کبھی یہ دل میں سوچتا ہوں میں یہ زندگی تیری مخملی چادرRead More
*جام خالی، سفره خالی، ساغر و پیمانہ خالی*
Spread the loveشہر خالی، جاده خالی، کوچہ خالی، خانہ خالی**جام خالی، سفره خالی، ساغر وRead More