Main Menu

باغ : مہنگائ کيخلاف احتجاجی مظاہرے پر پوليس تشدد، مقدمات، مظاہرين کے خاندانوں کو ہراساں کرنے کی بھرپور مذمت

Spread the love

پوليس عوامی تنخواہ دار ہے بادشاہ مت بنے ورنہ وردياں دينے والے وردياں لينا بھی جانتے ہيں، آصف راٹھور، عابد چغتائ، رضوان اشرف، عنصر شہزاد

پُرامن احتجاج سب کا حق ، عوامی جان و مال کے تحفظ پہ مامور چوکيداروں کو باپ بننے کی اجازت نہيں مل سکتی، عابد فراز، ہارون بيگ ، رانا نصير، ارشد ملک

پونچھ ٹائمز

کشمير جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات نے ضلع باغ کے علاقے ريڑھ ميں آٹے کی سبسڈی کی بحالی اور مہنگائ کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے پر پوليس تشدد ، مقدمات کے اندراج اور بعد ازاں جن مظاہرين پر مقدمات کا اندراج کيا گيا ہے اُن مظاہرين کے خاندانوں کو ہراساں کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پوليس عوامی تنخواہ دار ہے بادشاہ مت بنے ورنہ جو عوام وردياں دے سکتی ہے وہ وردياں واپس لينا بھی جانتی ہے۔

کشمير جرنلسٹ فورم کی جانب سے جاری بيان ميں کشمير جرنلسٹ فورم کے صدر آصف راٹھور، سينئر نائب صدر عابد چغتائ، نائب صدر عابد فراز، چيئرمين مجلسِ عاملہ رضوان اشرف ، جنرل سيکرٹری عنصر شہزاد عباسی، ڈپٹی جنرل سيکرٹری سردار امجد حسين ، چيف آرگنائزر ہارون بيگ، سيکرٹری نشرو و اشاعت ارشد ملک، سيکرٹری ماليات رانا نصير، سرفراز ترابی، رميض کاشر، فيصل بٹ، انعام عباسی، عاطف جنون، عاطف کاظمی، راجہ کبير و ديگر کا کہنا تھا کہ عوام پر تشدد کسی قيمت برداشت نہيں کيا جاۓ گا۔
رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ پوليس کی اس دہشتگردی کا سختی سے نوٹس ليا جاۓ اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائ کی جاۓ۔تفصيلات کے مطابق ضلع باغ کے علاقے ريڑھ ميں آٹے کی سبسڈی کی بحالی اور مہنگائ کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے پر پوليس نے دھاوا بول ديا تھا جس کے نتيجے ميں متعدد افراد زخمی گۓ تھے۔ريڑھ ميں مہنگائ کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کيا گيا تھا جس پر باغ پوليس نے مظاہرين سے بغير کسی مذاکرات کے مظاہرين پر تشدد کرنا شروع کر ديا تھا جس کے نتيجے ميں متعدد افراد کے زخمی ہو گۓ تھے۔ اس واقعے کے خلاف انجمن تاجران ريڑھ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کر دی تھی اور غير معينہ مدت تک دھرنے کا اعلان کيا تھا۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ رياستی دہشتگردی کسی صورت قابلِ قبول نہيں۔ رہنماؤں نے عوام سے کہا ہے کہ ايسے ہر عمل کی بھرپور مذمت کی جانی چاہيے۔ عوام رياست اور رياستی اداروں کے مالک ہيں کوئ بھيڑ بکرياں نہيں کہ اُنکی بے عزتی کی جاۓ اور اُن پر تشدد کيا جاۓ بلکہ اداروں کا کام عوام کی خدمت ہے۔

رئنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ اس واقعے کی تحقيقات کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف تاديبی کاروائ کی جاۓ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *