راولاکوٹ: بابر قادری کے قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ايسوسی ايشن کا احتجاج
راولاکوٹ
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی طرف بابر علی قادری ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے وکلا کا یوم سیاہ عدالتوں کا باہیکاٹ احتجاجی ریلی بابر قادری ایڈوکیٹ کو ہندوستان کی طرف سے گزشتہ برس کیے گئے اقدامات اور انڈیا پاکستان کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کو مستقل تقسیم کرنے کی سازش بے نقاب کرنے اور ریاست وحدت کی بحالی کے حوالے سے واضح موقف پر شہید کروایا گیا صوبہ کے نام پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انضمام کے بجائے گلگت بلتستان میں آزاد کشمیر جیسا مگر مکمل بااختیار سیٹ دیا جائے کنٹرول لائن مستقل سرحد بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے احتجاجی ریلی سے ڈسٹرکٹ بار پونچھ کے صدر سردار صابر کشمیری ایڈووکیٹ، امیر حمزہ کیانی ایڈووکیٹ نائب صدر، سرفراز مشرف ایڈووکیٹ، نوشین کنول ایڈووکیٹ، ذوالفقار صدیقی ایڈووکیٹ عباسپور، سردار محمد امین خان ایڈووکیٹ ہجیرہ، سردار ریباز خان ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے خطاب بابر قادری ایڈوکیٹ کی جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت ریاست جموں کشمیر کی بندر بانٹ پر پراسرار خاموشی نے ان خدشات کو تقویت بخشی ہے سیاسی قیادت یا تو اس گھناؤنے منصوبے کا حصہ ہے یا سرینڈر کر چکی ان حالات میں وکلا پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احتجاجی تحریک کو منظم کرے جس کے لیے وکلا کی مشاورت سے جلد اقدامات اٹھائے جاہیں گے اس موقع پر پاکستانی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے اقدامات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انڈیا پاکستان خفیہ مفاہمت کا شاخسانہ قرار دیا گیا جیسے ایکسپوز کرنا بابر قادری کا جرم ٹھہرا سردار صابر کشمیری ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان کے عوام کو متنبہ کیا کہ عبوری صوبہ درحقیقت ایک فریب اور جال ہے پاکستانی حکومت کا اصل منصوبہ گلگت بلتستان کو خیبر پختونخوا میں جبکہ آزاد کشمیر کے کچھ اضلاع کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ضم کرنا ہے اسے میں گلگت بلتستان کے عوام کو آزاد کشمیر جیسے لیکن مکمل بااختیار سیٹ اپ کا مطالبہ کرنا چاہیے آخر میں بابر قادری اور دیگر شہیدا کے ایصال ثواب کے اجتماعی دعا کی گئی اور ریاست وحدت اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More