Main Menu

قُربان کرو گے؟ شاعر : امتیازفہیم

Spread the love

 جہالتوں پہ علم کی وفا قربان کرو گے ؟
عید آ رہی ہے کیا کیا قربان کرو گے؟

ھم دے رہے ہيں اپنی محنتوں کی قربانی
کیا آپ اپنی جفاؤں کی قضا قربان کرو گے؟

جان نثاروں غمگساروں وطن بدروں کے لئے
کیا ممکن ھے آپ الفت کی وفا قربان کرو گے؟

شبِ ستم مٹانے کے لئے کیا یہ ھو سکتا ہے
بکھرے دوستوں کی ھر اک اِنا قربان کرو گے؟

جس ادائیگی سے رھا ھو سکے آفتابِ آذادی
اُسکی خاطر دل جگر کی ایکتا قربان کرو گے؟






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *