آن لائن کلاسز: ہنزہ ميں طلباء کا ايس سی او کيخلاف مظاہرہ، تھری اور فور جی کی فوری سروس کا مطالبہ
پاکستانی زير انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی ناقص سروس، فورجی سروس کی عدم فراہمی کے باوجود آن لائن کلاسز کی پالیسی کے خلاف شديد احتجاج کيا۔
سٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی (SOC)کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں “ایس سی او کی ناقص سروس نامنظور” ، “تھری جی اور فور جی سروس کا اجرا کریں” ، “ایچ ای سی پالیسی نامنظور نامنظور”, ” یونیورسٹیوں اور کالجز فیسیں لینا بند کریں” درج تھے۔ مظاہرین کالج چوک علی آباد پریس کلب پہ جمع ہوگئے جہاں مظاہرین ایچ ای سی کے خلاف نعرہ بازی کی جہاں يہ مظاہرہ احتجاجی جلسہ کی شکل اختيار کر گيا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نوید ، رميز، صادق ، زوہيب،مہتاب اور ديگر طالب علم رہنماؤں نے نے کہا کہ ہمارے تین مطالبات ہیں: سب سے پہلے ایس سی او فوری طور پرتمام علاقوں میں تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز کریں، تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز ہونے تک ایچ ای سی آن لائن کلاسز کے نام پہ طلبا کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کرونا وائرس ختم ہونے تک فیسیوں کی وصولی بند کریں جب کلاسز نہ ہو رہے ہیں تو فیس لانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ہم سڑکوں پہ رہیں گے۔ آن لائن کلاسز کے نام پہ ہمیں ذہنی اذیت کا شکار بنا رہے ہیں تھری جی اور فور جی سروس کے اجرا کے بغیر آن لائن کلاسز لینا ناممکن عمل ہے۔مقررين نے کہا کہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی کا مقصد طلباء کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے تمام طلباء تنظيموں کو اسٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی ميں شموليت کی دعوت ديتے ہوۓ کہا کہ ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرينگے۔
Related News
جے کے پی این پی پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر میں عوام کی جاری مزاحمتی تحریک کی حمایت کرتی ہے
Spread the loveجموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کینیڈا برانچ کا کابینہ اجلاس عدنان یعقوب کیRead More
جاگیرداری اور جمہوری حقوق تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveبات قومی حقوق کی جدوجہد سے شروع ہوئی اور پاکستان کی سیاسی تاریخ،Read More