جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باغ میں لائبریری قاٰیم کر دی گی کمیون لائبریری کی بنیاد رکھنا علم دوستی کا ثبوت ہے” مقریرین
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باغ میں لائبریری قاٰیم کر دی گی
کمیون لائبریری کی بنیاد رکھنا علم دوستی کا ثبوت ہے” مقریرین
“لائبریری آرگنائز مطالعے کو فروغ دینے کی بنیاد ہے۔”
آغازی نشست میں گفتگو
(باغ) جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام باغ میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری کی آغازی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
آغازی نشست میں مختلف سیاسی تنظیموں کے متحرک رہنماؤں نے شرکت کی اور گفتگو رکھی۔
کتاب نے دنیا کو بدلا ہے ، کتاب کمزور اور مظلوم طبقات کی جدوجہد میں طاقتور ہتھیار ہے۔ کتاب کی رائنمائی میں دنیا کو تباہ کرنے والے اسلحہ و بارود سے پاک کیا جا سکتا ہے۔
کتاب سے سماجی تبدیلی کے بنیادی قوانین کو لیکر اپنے سماج پر معروضی حالات کے مطابق استعمال میں لایا جاتا ہے۔
کتاب کی راہنمائی کے بغیر تنظیم کی تعمیر اور درست سمتوں پر تحریکی سفر ممکن نہیں ہے۔
کتاب انتشار سے بچنے کا ٹھوس ذریعہ ہے۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری کی نشوونما ، بہتری اور بڑھوتری کے لیے اجتماعی کوششیں کریں گے ۔
ضلعی جنرل سیکرٹری کرن کنول نے اسٹیج کےفرائض نبھائے۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے چیف آرگنائزر شہزاد حسرت کے زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی جبکہ مہمان خصوصی ضلعی آرگنائزر پونچھ شان جاوید تھے۔
رفعت رفیق نے انقلابی نظم سے نشست کا آغاز کیا۔
نشست میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران عابد شاھین، عثمان کاشر، حفیظ الرحمان ایڈووکیٹ، امجد اسلام، عباس کاشر، ناصر قیوم ایڈووکیٹ، شاہد حمید ایڈووکیٹ، شعیب خالد ، خورشید آکاش، مسعود
بیگ، آصف بیگ، شہزاد غنی، ذوہیب گلزار، ایم، آر، خان شاہد پہاڑیا، نے اظہار خیال کیا۔
Related News
جاگیرداری اور جمہوری حقوق تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveبات قومی حقوق کی جدوجہد سے شروع ہوئی اور پاکستان کی سیاسی تاریخ،Read More
مشتاق احمد کشفی کسان تحریک سے ترقی پسند مصنفین تک
Spread the love(تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ) بات پاکستان پر مسلط جاگیرداری و سرداریRead More