گلگت بلتستان اليکشن: نگران کابینہ منظور، میر افضل وزیراعلیٰ ہونگے
پاکستان کے زیر انتظام متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے علاقے گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت 24 جون کو اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کر رہی ہے۔ 24 جون کو مدت مکمل ہونے پہ گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے، الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان میر افضل کی بطور نگران وزیر اعلی تقرری کا نوٹی فکیشن آج جاری کرے گا جبکہ پرسوں میر افضل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نگران وزیراعلی اب اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے۔ ياد رہے کہ آئینی طور پر نگران حکومت کو نوے روز کے اندر عام انتخابات کرانا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں کابینہ میں معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ سمیت سابق سیاستدان، ججز، ماہرین صحت اور صحافت کے شعبہ سے وابسطہ افراد شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ نگران کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ مظفر حسین کو وزیر قانون، معروف صحافی ایمان شاہ کو وزیر اطلاعات، سابق رکن جی بی اسمبلی دیدار علی کو وزیر بلدیات ، شاہد عالم یا معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو وزیر سیاحت، ڈاکٹر جلیل یا ڈاکٹر حسن اماچہ کو وزیر صحت، راجا نظیم وزیر خوراک، خوشی محمد طارق کو وزیر جنگلات مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ان کے علاوہ بھی گلگت کے تمام اضلاع سے مزید شخصیات کا کایبنہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More