Main Menu

اسد نواز تحریک۔۔۔۔حالات ،واقعات، خدشات اور مستقبل

Spread the love


آٹا اور سستی بجلی یہ ہماری تحریک کا پہلا فیز مکمل ہوا۔ابھی تو ہماری جدوجہد کی سمت درست ہوئی، ابھی تو بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ یہ جو 23 ارب دیا گیا یہ انکے کوئی بڑی رقم نہیں تھی ۔یہ پہلے دن ہی ایسا کرسکتے تھے۔ایک سال تک وہ ہمارے تھک کر ہارجانے کا انتظار کرتے رہے۔ وہ لوگوں کو جدوجہد سے مایوس اور متنفر کرنا چاہتے تھے۔ سستہ آٹا اور سستی بجلی کچھ بھی نہیں ۔اس تحریک کا سب سے بڑا حاصل یہ ہے کہ لوگوں کو اپنی طاقت ،پُرامن سیاسی جدوجہد کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات راسخ کردی تھی کہ نعرے مارنے

سے بھلا کچھ حاصل ہوتا ہے۔
اور دوستو!
یہ سب کچھ ایک دن ، ایک ماہ ،ایک سال کی محنت کا نتیجہ نہیں۔ اسکے پیچھے ہزاروں نامور اور گمنام لوگوں کی چالیس سے پچاس سال کی مسلسل محنت، قربانیاں ، زندگیاں لگی ہوئی ہیں۔ جو کمزور ناتواں، ماریں کھاتے رہے، قتل ہوتے رہے، طعنے ،طنز، گالیاں برداشت کرتے رہے۔مگر مسلسل جدوجہد کی سمت کی بات کرتے رہے۔ اب پتہ چلا کہ

جدوجہد کی سمت کا تعین کیسے ہوتا ہے۔
آخری اور سب سے اہم بات دوستو، #قابل_غور اور #قابل_توجہ
آپکی یہ ابتدائی فتح آپکے دشمن پر ایک ایسا حملہ ہے جسکے وہ ابھی زخم چاٹ رہا ہے لیکن یاد رکھنا وہ پلٹ کر پھر سے حملہ کرے گا۔ وہ آپکو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کریگا، وہ چاہے گا کہ کبھی دوبارہ عوام ایسی حرکت نہ کریں۔
آپکا دشمن کیا کیا حربے کر سکتا ہے؟؟؟
وہ اپنے حواریوں کو استمعال کرکے سب سے پہلے آپکو تقسیم کرنے کی کوشش کریگا۔
وہ درج ذیل حربے اختیار کریگا۔
ؤہ نیشنلسٹ اور غیر نیشنلسٹ کے نام پر تفریق پیدا کریگا۔
وہ نئے اضلاع اور نئی تحصیلوں کے نام پر آپکو تقسیم کرنے کی کوشش۔ کر سکتا ہے
وہ علاقوں اور قبیلوں کے تعصبات کو ہوا دیکر تصادم کروانے کی کوشش۔ کرے گا
وہ_فرقہ_واریت_پھیلائے_گا_صحابہ_اہلبیت_شعیہ_سنی_بریلوی_دیوبندی_اہل_حدیث کی بحثیں چھیڑے گا
وہ جعلی آئی ڈیز اور اپنے مخصوص لوگوں کے ذریعے نفرت انگیز مواد شئیر کروائے گا ۔
وہ آپکو تقسیم کرنے کیلیے ہر حربہ اختیار کریگا۔اسلیے کہ آپ کا متحد رہنا اسکی شکست اور موت ہے، جسے وہ 13 مئی کو قریب سے محسوس کرچکا۔
اسکے بعد اسکا پہلا ٹارگٹ وہ لوگ ہونگے جنہوں نے ہر لمحہ عوام کو بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ آپکا دشمن بہت

گھٹیا ہے وہ کسی بھی حد تک گر سکتا ہے۔
ایکشن کمیٹی کی زمہ داری۔
آپکی سب سے بڑی زمہ داری اب یہ ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ انقلابی علم سے مسلح کرتے ہوئے وارڈ کی سطح پر تنظیمیں بنائیں، لوگوں کو جوڑے رکھیں، مستقبل کیلیے کیڈر تیار کریں، تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنے گرد منظم عوام کا حصار قائم کریں۔ابھی بہت بڑی لڑائی باقی ہے اس لڑائی کی تیاری میں سب اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
عوام۔
عوام 76 سالہ قابض مداریوں سے دور رہیں، برادریوں کے نام پر الیکشنوں میں انکے شر سے خود کو بچائے رکھیں، بس

اسی طرح جڑت قائم رکھیں، برادری، پارٹی ، علاقہ کھیلنے والوں سے بچ کر رہیں۔
نوجوان
نوجوان فالتو بحثوں کے بجائے اپنے مسائل کو سمجھیں اور انکا حل تلاش کریں، اس پر بحثیں کریں، لیڈروں کے بتوں کی پوجا سے دور رہیں، شخصیت پرستی اور سیاسی مریدی سے دور رہیں، سوال کریں اور سوالوں کے جواب تلاش کریں۔
ایک عظیم قوم بننے کی طرف ہمارا سفر ابھی شروع ہوا ہے۔ انشا اللہ ہم ایک عظیم قوم بنیں گے۔ہم جبر، استحصال ، منافقت اور غلامی سے پاک ایک سماج کی تعمیر کرینگے۔یقینا ہم فتح یاب ہونگے۔
نوٹ: یہ تحریر چند سنجیدہ فکر دوستوں کے حکم پر لکھی ہے ، اپنی محدود سمجھ کے مطا بق)






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *