Chief Editor
اپنے ملک کی آزادی اور وحدت کی بحالی کے خلاف نعرے لگانے والے کس کے دوست کس کے دشمن ہیں ؟ رحيم خان
“کشمیر بنے گا پاکستان” اور “کشمیر بنے گا بھارت” کا نعرہ حقیقت میں جموں کشمیر پر دونوں ملکوں کے قبضے کو برقرار رکھنا ہی نہیں مظبوط کرنا بھی ہے, بھارت پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے دونوں گروہ ایک ہی وقت میں دونوں ملکوں کے قبضے کو مظبوط کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں, اس لئے ان میں کوئی فرق ہے نہیں, کیونکہ بھارت کا نعرہ لگا کر یہ پاکستان کے قبضے کو مظبوط کر رہے ہوتے ہیں اور پاکستان کا نعرہ لگا کر بھارت کے قبضے کوRead More
پنجاب میں اس وقت مزارات کی تعداد 598 ہے ، گدی نشینوں کی اکثریت سياسی نظام کا حصہ ہے
لاہور (ويب ڈيسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اس وقت مزارات کی تعداد 598 ہے اور ان میں سے کئی گدی نشینوں میں سے اکثریت کون ہیں ؟ ان میں 64 درباروں کے گدی نشین، متولی اور پیر آج بھی براہ راست سیاسی نظام میں حصہ دار ہیں۔ سرگودھا، جھنگ، پاکپتن، ساہیوال، وہاڑی، منڈی بہاو الدین، اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم، ملتان، چشتیاں، خیرپور ٹامیوالا کے گدی نشین براہ راست انتخابات میں حصہ لیتے ہیں، یہاں کے گدی نشین پہلی بار جنگ آزادی کے مجاہدین کوRead More
تنوير احمد کی تاحال گرفتاری پر آزادی و ترقی پسند مکاتبِ فکر کی شديد مذمت، احتجاجات کا سلسلہ جاری
پونچھ ٹائمز معروف صحافی اور محقق تنوير احمد کو دو روز پہلے ڈڈيال کے مقبول بٹ شہيد چوک سے پاکستانی جھنڈا اُتارنے کی پاداش ميں تشدد کيا گيا اور بعد ازرں گرفتار کر ليا گيا تھا۔ پوليس کی جانب سے تنوير احمد پر کئے جانے والے تشدد کی ويڈيو بنانے پر لبريشن فرنٹ کے رہنما محمد سفير کو بھی گرفتار کر ليا گيا تھا۔ آزادی و ترقی پسند مکاتبِ فکر نے تنوير احمد پر تشدد اور ان دونوں مذکورہ افراد کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ تنوير احمد کاRead More
سردار نقاش رياض کی جانب سے باغ کميونٹی کے اعزاز ميں عشائيہ، کميونٹی مسائل و سياسی صورتحال پر تفصيلی گفتگو
یواے ای (پونچھ ٹائمز) گزشتہ شب سردار نقاش ریاض کی طرف سے ان کی رہاش گاہ واقع شارجہ میں باغ کیمونٹی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کيا گيا جس میں یواے ای میں مقیم باغ کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقريب ميں سردار شبیر مغل، سردار افتخار، عابدچغتائی، راجہ واجد کبیر، راجہ امجد کبیر،سردار ہارون بیگ، دانش طارق، ناصر بیگ، خالد زمان، آفتاب تاتاری، راجہ اسد،رضوان اشرف، اظہر بیگ، اکرام خان،ثاقب آزاد، سردار وقاص، صیاد بیگ، توصیف، کامران، علی خان جدون، محمد جمیل اورRead More
کامريڈ آفتاب کی دوسری برسی آج اُنکے آبائ گاؤں ميں منائ جا رہی ہے
ہجيرہ (پونچھ ٹائمز) پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے شہر ہجيرہ ميں جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی سيکرٹری جنرل کامريڈ آفتاب احمد کی دوسری برسی انقلابی جوش و جذبے سے اُنکے آبائ گاؤں پوٹھی چھپڑياں ميں منائ جا رہی ہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کی جانب سے سوشل میڈيا پر شيہر کی جانے والی معلومات کے مطابق آج بائيس اگست کو کامریڈ آفتاب مرحوم کو خراجِ عقيدت پيش کيا جاۓ گا۔
پرشانت بھوشن کے دو ٹویٹ نے بھارت کی عدلیہ کے اصل چہرے سے نقاب اتارا ہے ، رحيم خان
بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے, اس کے مفاد عامہ کے سوالوں پر خاموشی اور سرکار کے آگے جھکنے کو اگر پاکستان کی عدالتی تاریخ سے جوڑ کر دیکھیں تو ثابت کرتا ہے کہ ایک طبقاتی ریاست کھبی بھی سب لوگوں اور سماجی طبقات کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کرتی اور نہ ہی وہ انصاف کرتی ہے جس کا دعوی کیا جاتا ہے , آج بھارت کی آعلی عدالت پرشانت بھوشن, کو دو ٹویٹ کرنے پر, یعنی سچ بولنے اور سوال اٹھانے پر توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتی ہےRead More
جموں کشمیر پر قابض ملکوں کے جھنڈے عوام کی مرضی کے خلاف لہرائے گیے ہیں؛ رحيم خان
پاکستان بھارت کے جموں کشمیر میں جھنڈے, ان کے قبضے, وسائل کی لوٹ مار اور قتل و غارت کا نشان ہیں, دونوں قابض ملکوں نے جموں کشمیر کا جھنڈا اتار کر اپنا اپنا جھنڈا لہرانے کے لئے ٢٢ اکتوبر ١٩٤٧ سے لے کر ٢٢ اگست ٢٠٢٠ تک لاکھوں جموں کشمیر کے شہریوں کا قتل کیا ہے تا کے ان کا قبضہ برقرار رہے, ان کی آپسی دشمنی صرف ریاست جموں کشمیر کے علاقے ایک دوسرے سے چھیننے اور اپنے قبضہ برقرار رکھنے کے لئے ہے, جموں کشمیر کے عوام سےRead More
تہذیبی نرگسیت از مبارک حیدر
“نرگسیت (کے مرض) میں مریض کسی اصول کا پابند نہیں ہوتا۔ اسے اپنی خواہشات اور پیش قدمی کے لئے جو بھی موزوں لگے، کر گزرتا ہے۔ مثلاً اگر اسے اپنی طاقت پر اعتماد ہے تو وہ طاقت کو میرٹ قرار دے گا۔ لیکن دوسرے ہی لمحے اگر اس کا حریف طاقتور ہوتا نظر آئے تو وہ طاقت کے استعمال کو کو ظلم اور بربریت قرار دے کر اپنی کمزوری کو میرٹ قرار دے گا۔۔۔۔۔۔۔ ہماری تہذیبی نرگسیت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمیں محمود غزنوی، تیمور، احمد شاہ ابدالی اورRead More
آزادکشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ ؛ بشکريہ: فيصل ملک
آزادکشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ کچھ اس طرح سے ہے: منگلا ڈیم پيداوار 1400 ميگا واٹ نیو بونگ اسکیپ میرپور 84 جاگراں ڈیم 30 کٹھائی ڈیم ہٹیاں 5 کنڈل شاہی نیلم 2 کیل 2 لیپا ڈیم 3 کل پیداوار 1523 میگاواٹ فی گھنٹہ جبکہ آزاد کشمیر کی کل ضرورت 385 میگا واٹ ہے ۔ زیر تعمیر ڈیم کوہالہ ہائیڈرو 1100 نیلم جہلم ….969 میگا واٹ پترند ہیڈرو پلانٹ ..مظفر آباد 147 کوٹلی ہائیڈرو 100 گل پور ہائیڈرو …100 اٹھ مقام ڈیم 350Read More
انگريز برصغير ميں؛ تحرير: خضر حيات
انگریزوں نے دو سو سال تک برصغیر پر حکومت کی ان دو سو سالوں میں انہوں نے اس خطے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بے پناہ دولت اپنے ملک میں منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کئی نسلوں نے ہندوستان میں آرام دہ اور عیاشی کی زندگی گزاری انہوں نے اس خطے کی دولت ہی نہیں لوٹی بلکہ یہاں کے بسنے والوں کا دل کھول کر استحصال کیا ان سے کھیتوں، کارخانوں اور فکٹریوں میں غلاموں کی طرح کام کروایا ان پر اپنے ظالمانہ قوانین لاگو کیۓ اپنےRead More