جموں کشمیر پر قابض ملکوں کے جھنڈے عوام کی مرضی کے خلاف لہرائے گیے ہیں؛ رحيم خان
پاکستان بھارت کے جموں کشمیر میں جھنڈے, ان کے قبضے, وسائل کی لوٹ مار اور قتل و غارت کا نشان ہیں, دونوں قابض ملکوں نے جموں کشمیر کا جھنڈا اتار کر اپنا اپنا جھنڈا لہرانے کے لئے ٢٢ اکتوبر ١٩٤٧ سے لے کر ٢٢ اگست ٢٠٢٠ تک لاکھوں جموں کشمیر کے شہریوں کا قتل کیا ہے تا کے ان کا قبضہ برقرار رہے, ان کی آپسی دشمنی صرف ریاست جموں کشمیر کے علاقے ایک دوسرے سے چھیننے اور اپنے قبضہ برقرار رکھنے کے لئے ہے,
جموں کشمیر کے عوام سے ان کی ہمدردی اور بھائی چارہ ایک ڈرامہ, دھوکہ اور دیکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں, دونوں ملکوں کا مقصد صرف ریاست کے وسائل پر قبضہ ہے جب بھی ریاست کے عوام اپنے وسائل پر اپنے اختیار کی بات کرتے ہیں یہ ہر طرح کا ظلم کرنے میں ایک صفحے پر آ جاتے ہیں, ان کا قبضہ ایک دن عوام کی طاقت سے ختم ہونے جا رہا ہے اس قبضے کے خاتمے اور حق آزادی اور ریاست کی بحالی کا مطالبہ صرف ایک تنویر احمد کا نہیں, لاکھوں لوگوں کا مطالبہ ہے جموں کشمیر کی آزادی کو دونوں ملکوں نے ملکر چھینا ہے, جب تک پاکستان بھارت کا قبضہ برقرار ہے عوام کی جدوجہد اس قبضے کے خلاف جاری رہے گی۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More