Main Menu

سردار نقاش رياض کی جانب سے باغ کميونٹی کے اعزاز ميں عشائيہ، کميونٹی مسائل و سياسی صورتحال پر تفصيلی گفتگو

Spread the love

یواے ای (پونچھ ٹائمز) گزشتہ شب سردار نقاش ریاض کی طرف سے ان کی رہاش گاہ واقع شارجہ میں باغ کیمونٹی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کيا گيا جس میں یواے ای میں مقیم باغ کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقريب ميں سردار شبیر مغل، سردار افتخار، عابدچغتائی، راجہ واجد کبیر، راجہ امجد کبیر،سردار ہارون بیگ، دانش طارق، ناصر بیگ، خالد زمان، آفتاب تاتاری، راجہ اسد،رضوان اشرف، اظہر بیگ، اکرام خان،ثاقب آزاد، سردار وقاص، صیاد بیگ، توصیف، کامران، علی خان جدون، محمد جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔

عشائيہ تقريب کے بعد شُرکاء کا گروپ فوٹو

تقريب کے انعقاد کا ايک اور مقصد سردار نقاش رياض کی منگنی کی خوشی بھی تھی۔ عشائیہ تقریب میں اوورسیز میں کروانا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اووسیز کمیونٹی اس وقت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔حکومت آزادکشمیر کو چاہیے کہ وہ اوور سیز میں مقیم کمیونٹی کے جو مسائل ہیں ان کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔مقررین نے کہا کہ حالیہ کروانا وائرس وبا کی وجہ سے بے شمار لوگ ملازمت سے فارغ ہوگے، کاروباری شخصیات کے کاروبار ختم ہوگے جو اس وقت بے شمار مسائل کی دلدل میں پھنس چکے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کی ایڈجسمٹ کے لیے اپنا کر دارادا کرے ۔


عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ وہ سارے لوگ یواے ای میں یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں جنہون نے اس وبائی مرض کے دوران اوورسیز میں پھنسے کشمیر کمیونٹی کی مدد کی اور یہاں سے ان کو نکالنے میں اپنے طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اس میں چنار ونگ دبئی، سول سوساٹئی صحافی تنظمیوں کے رہنماوں سب نے اپنے اپنے طور پر کام کیا سب کے سب مبارکبا دکے مستحق ہیں ہم امیدکرتے ہیں کہ وہ آنے والے وقتوں میں بھی اپنی کمیونٹی کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *