اپنے ملک کی آزادی اور وحدت کی بحالی کے خلاف نعرے لگانے والے کس کے دوست کس کے دشمن ہیں ؟ رحيم خان
“کشمیر بنے گا پاکستان” اور “کشمیر بنے گا بھارت” کا نعرہ حقیقت میں جموں کشمیر پر دونوں ملکوں کے قبضے کو برقرار رکھنا ہی نہیں مظبوط کرنا بھی ہے, بھارت پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے دونوں گروہ ایک ہی وقت میں دونوں ملکوں کے قبضے کو مظبوط کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں, اس لئے ان میں کوئی فرق ہے نہیں, کیونکہ بھارت کا نعرہ لگا کر یہ پاکستان کے قبضے کو مظبوط کر رہے ہوتے ہیں اور پاکستان کا نعرہ لگا کر بھارت کے قبضے کو , اس لئے جو لوگ پاکستان کا نعرہ لگا بھارت سے آزادی کی امید لگاۓ بیٹھے ہیں انہیں آزادی کی نہیں پاگلوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے
اپنے ملک جموں کشمیر کی آزادی اور وحدت کی بحالی کے لئے کام کرنے والے سیاسی کارکنان کسی کے ایجنٹ اور سہولت کار نہیں ہو سکتے لیکن جموں کشمیر کو پاکستان اور بھارت بنانے والے بیک وقت دونوں قابض ملکوں کے بلواسطہ یا بلاواسطہ ایجنٹ اور سہولت کار ہیں کیونکہ نعرہ پاکستان کا لگایا جاۓ یا بھارت کا, اس نعرے کا فائدہ دونوں ملکوں کو ایک طرح کا ہی ہوتا ہے, ایک قابض ملک کے حق میں نعرہ, دوسرے قابض ملک کے قبضے کو مظبوط کرتا ہے, اس لئے دونوں ملکوں کا حکمران طبقہ صرف ان لوگوں کا حقیقی دشمن ہے جو اپنے ملک جموں کشمیر کی آزادی اور وحدت کی بحالی کی بات کرتے ہیں نہ کہ بھارت پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کا, اس لئے جب کوئی پاکستان کے حق میں نعرہ بلند کر رہا ہوتا ہے تو وہ حقیقت میں بھارت کو خوش کر رہا ہوتا ہے چونکہ اس نعرے سے بھارت کے قبضے کو کوئی خطرہ نہیں ہے , اسی طرح جب کوئی جموں کشمیر کو بھارت سے جوڑنے کا نعرہ لگاتا ہے تو وہ پاکستان کے حکمران طبقے کو خوش کر رہا ہوتا ہے چونکہ اس سے وہ پاکستان کے جموں کشمیر پر قبضے کو مظبوط کر رہا ہوتا ہے ۔
اس لئے کون کس کا ایجنٹ, سہولت کار اور وظیفہ خور ہے, سمجھنے میں مشکل نہیں ہونی چائیے اور کون لوگ اپنے ملک کی آزادی اور وحدت کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں اور اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اس کو سمجھنے میں بھی مشکل نہیں ہونا چائیے, اپنے ملک کی آزادی اور وحدت کے خلاف نعرے لگانے والے کس کے دوست کس کے دشمن ہیں یہ فیصلہ کرنا جموں کشمیر کے شہریوں کے لئے اب مشکل نہیں ہونا چائیے۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More