Main Menu

جموں و کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے کینیڈا میں عبوری تنظیم تشکیل دے دی۔

Spread the love



کیلگری (پ ر) جموں و کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کینیڈا کا تنظیمی عبوری ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیا پارٹی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس کیلگری میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے بانی رکن، محقق اور دانشور پروفیسر سکندر اعظم، ولید بابر ایڈووکیٹ، سابق ترجمان حبیب رحمان، نوجوان مصنف اور پارٹی کے اہم رہنما اظہر مشتاق (منیٹوبہ) نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر سید احسان بخاری صدر، خورشید احمد سیکرٹری جنرل، عامر صادق آرگنائزر اور محمد عاطف فنانس سیکرٹری منتخب کیے گے، نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جلد ہی شمالی امریکہ میں پارٹی کو حقیقی بنیادوں پر منظم کیا جائے گا جو ریاست کی حقیقی اورسچی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سکندر اعظم نے کہا کہ دنیا میں چیزیں تیزی سے بدل رہی ہیں اور ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آزادی کی منزل کو حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی ممبر کو جہاں عوام کی رہنمائی کرنی ہے وہی پر اپنی تعلیم اور تربیت پر بھی زیادہ توجہ دینا ہو گی ۔







Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *