Main Menu

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بیداری شعور عوامی حقوق کانفرنس باغ۔

Spread the love


آج کا عوامی اجتماع حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے لوگوں پر کی جانے والی ایف آئی آرز اور مقدمات ختم کرنے کے وعدئے پر فوری عمل درامد کرنے کی طرف توجہ مبزول کرواتا ہے۔


آج کا یہ عوامی اجتماع آزادی اظہار رائے اور زبان بندی کے کالے قوانین کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
عوامی اجتماع متنبی کرتا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے تسلیم شدہ مطالبات پر فی الفور عمل درامد کیا جائے۔ جن میں سر فہرست حکمرانوں اور اشرافیہ کی مراعات اور عیاشیوں کا خاتمہ ہے۔
آج کا یہ اجتماع آٹے کے معیار کو انسانی صحت کے تقاضوں کے مطابق اور ایلوگیشن میں آبادی کے تناسب سے اضافے کی

شدید مانگ کرتا ہے۔
آج کا یہ عوامی اجتماع اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرین ٹورازم جیسے بھونڈئے ہتھکنڈوں سے سیاحتی مقامات کو ہتھیانے کے مزموم مقاصد کی بھرپور مزمت کرتا ہے۔
آج کا یہ عوامی اجتماع بجلی بلات کے طے شدہ ٹیرف کی خلاف ورزی کی بھرپور مزمت کرتا ہے نیز یہ مطالبہ کرتا ہے

کہ نجی تعلیمی اداروں اور دیگر تھری فیز کے استعمال پر انڈسٹریل ٹیرف کو ختم کیا جائے۔
آج کا یہ عوامی اجتماع مانگ کرتا ہے کہ تعلیم ، صحت، جیسی بنیادی سہولیات جو عوام کا بنیادی حق ہیں ، عوام کو معیاری ، جدید اور مفت مہیا کی جاہیں۔
عوامی اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ تعمیر و ترقی کے روکے جانے والے فنڈ فی الفور جاری کیے جاہیں۔
آج کا اجتماع شدید مانگ کرتا ہے کہ ریاست کے شہریوں کو بلا تخصیص باعزت روزگار فرائم کیا جائے یا بیروزگار الاونس

دیا جائے تا کہ معاشی جلا وطنی کو ختم کیا جا سکے۔
آج کا یہ اجتماع جموں کشمیر بینک کو شیڈیول بینک کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
آج کا یہ عوامی اجتماع آہین ساز اسمبلی کی مانگ کرتا ہے۔

ان تمام مطالبات کے حصول تک عوامی جدوجہد بھرپور اور منظم ظریقے سے جاری رہے گی۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *