Main Menu

نیلم میں پاکستان ایف سی کی دہشت گردی کی مزمت کرتے ہیں۔معصوم عوام پر قابض فورسیز کی طرف سے گولیاں برسانا قابض کے توسیع پسندانہ عزاٸم کی غمازی ہے۔ ؐمحمد ۔الیاس خان جموں کشمیر پی این پی

Spread the love

جموں کشمیر پی این پی کے رہنما محمد ٰ الیاس خان نے ایک بیان میں کہا کہ قبضہ گیریت کو دواٸم بخشنے کے عزاٸم قابل نفرت ہیں۔لوکل پولیس اپنے عوام کے جان مال اور عزت نفس کے تحفظ کی زمہ دار ہے۔ایف سی کا عام شہریوں خواتین بوڑھے بچوں کے عزت نفس کو مجروع کرتے ہوۓ پبلک ٹرانسپورٹ پر جبری قبضہ کرنا قابضانہ نفسیات کی عکاسی کرتا ہے۔لوکل انتظامیہ کی مداخلت پر انتظامیہ اور عام لوگوں پر فاٸرنگ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قابض کے خلاف جب محکوم اپنے حق کی بات کرۓ تو پھر قابض تشدد اور دہشت گردی پر اتر آتا ہے۔گزشتہ 74 سالہ گھٹاٹوپ غلامی کو آزادی سمجھنے کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گٸے ہیں۔ ایسے واقعات کے تسلسل سے آزادی اور غلامی کا فرق واضح ہو رہا ہے اور درست سمتوں کا تعین بھی ہورہا ہے کہ سری نگر کی آزادی کے بیڑۓ کو اٹھانے کے بجاۓ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر(آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان) کی آزادی کے لیے منظم جدوجہد کرنا ہو گی۔شادرہ کے بہادر عوام نے ثابت کیا ہے کہ قابض قوتوں کے خلاف عوام کا گھیراو تنگ ہوتا جا رہا ہے۔فوج کی بندوق کی نوک پر الیکشن کے ذریعے قابض اپنی کٹھ پتلی حکومت قاٸم کر رہا ہے۔عوام قابض کے ہر عمل کو شعور کی بنیادوں پر پرکھتے ہوۓ منظم ہوں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *