کورونا ايس او پيز کی خلاف ورزی ، سردار قمرالزمان، ضياء القمر سميت 10 افراد کيخلاف ايف آئ آر درج
راجہ وحيد، راجہ عمران اکرم، راجہ گلزار، راجہ الياس، راجہ محمد اکرم، راجہ کبير،ساجد کبير، راجہ خضر سميت ديگر ميزبانوں کے نام بھی ايف آئ ميں شامل
سردار قمرالزمان سے ضلعی انتظاميہ کی ملاقات اُنکے گھر پر ہوئ جس ميں انہوں نے پروگرام مؤخر کرنے کی يقين دہانی کروائ ، يقين دہانی کے باوجود پروگرام ميں شرکت کی، ايف آئ آر کا متن
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں پاکستان پيپلزپارٹی آزادکشمير کی جانب سے گزشتہ روز حلقہ شرقی باغ کے گاؤں پدر گلشير خان ميں ايک شموليتی پروگرام کا انعقاد کيا گيا تھا۔ حکومت آزادکشمير کی جانب سے کورونا ايس او پيز کے نفاذ کے جاری شُدہ نوٹيفکيشن پرسنل درآمد کی اس پہلی کاروائ ميں پاکستان پيپلزپارٹی کے سينئر رئنما اور سابق وزير حکومت اور اميد وار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار قمرالزمان خان ، چيئرمين پی وائ او آزادکشمير و اميد وار اسمبلی حلقہ وسطی باغ سردار ضيا القمر، صدر پی وائ او ضلع باغ ساجد سرور، راجہ عبدالوحيد ، راجہ گلزار، راجہ محمد اکرم، راجہ محمد الیاس ،راجہ عمران اکرم ،راجہ ساجد کبير، راجہ محمد کبير، راجہ خضر اور نويد اسلم کے خلاف ايف آئ آر درج کر لی گئ ہے۔
ايف آئ آر ميں لکھا گيا ہے کہ مذکورہ بالا شُرکاء نے وزارت داخلہ کے جاری نوٹيفکيشن نمبر 22 جو 30 مارچ کو جاری ہوا کی خلاف ورزی کی اور بغير اجازت ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کر کے نيشنل ايکشن پلان کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ايف آئ ميں بتايا گيا ہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے ميں ڈپٹی کمشنر باغ نديم جنجوعہ اور ايس پی باغ مرزا زاہد نے پاکستان پيپلزپارٹی کے سينئر رئنما اور سابق وزير حکومت اور اميد وار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار قمرالزمان خان کے گھر اُن سے ملاقات کی اور انہيں حکومتی نوٹيفکيشن بارے آگاہ کيا جس پر انہوں نے پروگرام مؤخر کی يقين دہانی کروائی اور يقين دہانی کیلے باوجود پروگرام مؤخر نہيں کيا۔
کل کے جلسے سے اپنے خطاب کے دوران سردار قمرالزمان کا کہنا تھا کہ اس کورونا ايس او پيز بارے حکومتی پلان پہ اُنہيں تحفظات ہيں۔ اُنکا کہنا تھا کہ سارا ہفتہ کورونا کہيں گم ہو جاتا ہے جبکہ ہفتے کے دو دن کورونا منظر عام پر آ جاتا ہے۔
سوشل ميڈيا پر يہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل ميڈيا صارفين اس عمل پر انتظاميہ کے رويہ کو وزير حکومت سردار مير اکبر خان سے جوڑ رہے ہيں کہ سردار مير اکبر خان اپنی سياسی اختلافات کے لئے انتظاميہ کو استعمال کر رہے ہيں اور اپنی حکومتی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہيں۔
اب ديکھنا يہ ہے کہ کيا واقعی سردار مير اکبر اس سارے معاملے کے پیچھے ہيں يا نہيں، اور انتظاميہ اس سلسلے ميں کيا کردار ادا کرتی ہے۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More