اسلام آباد: جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کا دھرنا، صداقت کشميری سميت متعدد کارکن گرفتار
پونچھ ٹائمز
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کے چيئرمين صداقت مغل کشميری متعدد کارکن ڈی چوک سے گرفتار کر لئے گۓ ہيں۔ تفصيلات کے مطابق جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کے کارکنان تنوير احمد و سفير کی گرفتاری و سزاؤں، گلگت بلتستان بارے پاکستانی حکومت کے عزائم و ديگر بارے احتجاج کر رہے تھے۔ جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کے کارکنان نے آج اسلام آباد پريس کلب سے ڈی چوک کی جانب پر امن مارچ کيا اور ڈی چوک ميں آ کر دھرنا دے کر بيٹھ گۓ۔
عينی شاہدين کے مطابق اسلام آباد انتظاميہ نے شرکاء دھرنا سے ساؤنڈ سسٹم بند کروا ديا اور بعد ازاں تمام کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کر ليا۔
ياد رہے جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کے اس احتجاج کی حمائت تنوير و سفير رہائ کميٹی بھی کر رہی تھی۔ دھرنے ميں موجود يونائيٹڈ کشمير پيپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار آفتاب سے پونچھ ٹائمز نمائندے کے استفسار پر انہوں نے بتايا کہ انتظاميہ نے تقريباً تيس سے چاليس افراد کو گرفتار کر ليا ہے۔ انہوں نے بتايا کہ وہ پُرامن طور پر دھرنا ديے بيٹھے تھے ۔ انہوں نے بتايا کہ رياست جموں کشمير ايک ناقابلِ تقسيم وحدت ہے اسليے ہم کسی صورت پاکستانی حکومت کی رياستی تقسيم بارے سازشوں پہ خاموش نہيں بيٹھ سکتے۔ انہوں نے بتايا کہ تنوير اور سفير احمد کی سزائيں غير قانونی ہيں اور انہيں فی الفور غير مشروط طور پر رہا کيا جاۓ۔
گرفتار کارکنوں و رہنماؤں پر کسی طور کے مقدمات درج ہوۓ ہيں يا نہيں اور پوليس انہيں کونسے پوليس اسٹيشن لے گئ ہے اس بارے ميں ابھی مزيد معلومات آنا باقی ہيں۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More