پيپلزپارٹی کا پدر گلشير جلسہ ، کورونا ايس او پيز کی خلاف ورزی پر متعدد کارکنوں کيخلاف ايف آئ آر درج
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں پاکستان پيپلزپارٹی آزادکشمير کی جانب سے گزشتہ روز حلقہ شرقی باغ کے گاؤں پدر گلشير خان ميں ايک شموليتی پروگرام کا انعقاد کيا گيا تھا۔ گزشتہ روز اس سلسلے ميں ڈپٹی کمشنر باغ نديم جنجوعہ اور ايس پی باغ مرزا زاہد نے پاکستان پيپلزپارٹی کے سينئر رئنما اور سابق وزير حکومت اور اميد وار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار قمرالزمان خان کے گھر اُن سے ملاقات کی تاہم زرائع کے مطابق سردار قمرالزمان نے جلسہ ملتوی کرنے سے انکار کر ديا اور کہا کہ حکومتی ايس او پيز کا خيال رکھا جاۓ گا اور جلسہ مختصر کيا جاۓ گا۔
پونچھ ٹائمز کے نمائندے نے پوليس زرائع سے رابطہ کيا اور پوليس نے اس بات کی تصديق کی ہے کہ کورونا ايس او پيز کی خلاف ورزی پر پاکستان پيپلزپارٹی کے دس سے بارہ کارکنوں پر ايف آر درج کر کی گئ ہے تاہم پوليس نے ايف آر ميں نامزد افراد کے نام دينے سے معذرت کر لی۔ اس سلسلے ميں ہماری ٹيم پوليس اور پيپلزپارٹی کے کارکنوں سے رابطے ميں ہے اور اس سلسلے ميں مزيد تفصيلات جلد مہيا کی جائينگی۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More