سڑول: سابق پرنسپل ريڈ فاؤنڈيشن سکول سليم اعجاز مرحوم کی ياد ميں تعزيتی ريفرينس کا انعقاد
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ کے شمالی گاؤں سڑول ميں ریڈ فاؤنڈیشن سکول سڑول کے زير اہتمام سابق پرنسپل ريڈ فاؤنڈيشن مرحوم سلیم اعجاز کی ياد ميں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کيا گيا۔
تعزيتی ريفرينس ميں ممبر قانون ساز اسمبلی و چیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی سميت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررين نے اپنے خطاب ميں سليم اعجاز مرحوم کی تعليمی و سماجی خدمات کو زبردست انداز ميں خراجِ عقيدت پيش کيا۔
مقررين کا کہنا تھا کہ سليم اعجاز مرحوم ايک مخلص اور ديانت دار انسان تھے جنہوں نے بہت محنت سے بچوں کو زيورِ تعليم سے آراستہ کرنے اور اُنکی کردار سازی کرنے بارے ايک بہترين کردار ادا کيا مقررين کا کہنا تھا کہ اُنکی جلائ ہوئ شمع کو کبھی بجھنے نہيں دينگے۔
ياد رہے سليم اعجاز مرحوم کينسر جيسے موذی مرض سے بہت دليری سے ايک عرصہ لڑتے رہے اور پوری ہمت کے ساتھ اس مرض کا مقابلہ کرتے ہوۓ کچھ عرصہ قبل اس جہانِ فانی سے کُوچ کر گۓ تھے۔
سليم اعجاز مرحوم بہت اچھے اُستاد تھے جنہوں نے دہائيوں اپنی خدمات جاری رکھيں۔ انہوں نے اپنے سماج سے جہالت کے خاتمے کے لئے نئ نسل کی تياری ميں اپنی تمام توانائياں صرف کيں۔
مقررين کا کہنا تھا کہ سليم اعجاز کی موت پورے علاقے کا نقصان ہے اور علاقہ ايک انتہائ باکردار اور محنتی شخص سے محروم ہو گيا۔ پروگرام کے آخر ميں سليم اعجاز مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئ۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More