Main Menu

ہجيرہ: آٹے کی قیمتوں میں اضافے کيخلاف احتجاج، گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے ذمہ داران پر مقدمہ درج

Spread the love

ياسر ارشاد، مجيد بسمل، چوہدری کامران، ارسلان شانی، ياسر رزاق اور فيضان کے خلاف ايف آئ آر درج کر لی گئ

پوری دُنيا ميں کورونا کے حالات ميں حکومتيں اپنے عوام کو سہوليات دی رہی ہيں جبکہ ہماری حکومت ہميں محروم کر کے ہمارے منہ پر تالا بھی لگانا چاہتی ہے، عوامی حلقوں ميں شديد غم و غصہ

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ہجيرہ ميں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور آٹے پر سبسڈی کی بحالی کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کی کال پر گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام دو روز قبل کیئے گئے احتجاج کے نتیجے میں گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے ذمہ داران پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔ تفصيلات کے مطابق 19 فروری بروز جمعہ کو عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کی کال پر گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے زير اہتمام ہجيرہ کے علاقے گھمير ميں مشين موڑ پر مظاہرين سڑک بند کر کے پر امن احتجاج کر رہے تھے اور اس طرح کا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کی کال پر آزادکشمير کے مختلف شہروں اور علاقوں ميں کيا گيا۔ گھمیر کا علاقہ ہجیرہ اور عباسپور کے درمیان آتا ہے انتظامیہ کا ايف آئ آر ميں مؤقف ہے کہ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک بند رہی اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور احتجاج کے نتیجے میں موومنٹ کے ذمہ داران ياسر ارشاد، مجيد بسمل، چوہدری کامران، ارسلان شانی، ياسر رزاق ، فيضان اور ديگر نامعلوم افراد کے خلاف ايف آئ آر درج کر لی گئ ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان کی طرف سے مظاہرین پر درج ہونے والی ایف آئی آر کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر ایف آئی آر ختم نہ کی گئی تو آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔

ہجيرہ : گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام شريک مظاہرين جبکہ دوسری جانب درج ايف آئ آر کا عکس

ياد رہے عوامی ايکشن کميٹيز کے زير اہتمام آزادکشمير بھر ميں گزشتہ کافی عرصے سے آٹے کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف اور آٹے پر سبسڈی کی بحالی کے لئے عوام سراپاء احتجاج ہيں اور اس ضمن ميں مختلف جگہوں پر مظاہرين سے حکومتی نمائندوں کی بات چيت بھی جاری رہی۔ ان مظاہروں ميں پونچھ ڈويژن ميں کئ ماہ سے تيزی ديکھنے ميں آ رہی ہے اور عوام اس سلسلے ميں غم و غصے کی کيفيت ميں دکھائ ديتے ہيں۔

گھمیر ریوولوشنری یوتھ موومنٹ کے ذمہ داران کے خلاف درج ہونيوالی ايف آئ آر کے خلاف عوام ميں غم و غصے کی شديد لہر ديکھی گئ ہے۔ سوشل ميڈيا صارفين اس کی پُرزور مذمت کرتے ہوۓ اس اقدام کو عوام کی زباں بندی سے تشبيح دے رہے ہيں۔ صارفين کا کہنا ہے کہ ايک تو پوری دُنيا ميں حکومتيں کورونا کے حالات ميں عوام کو سہوليات دے رہی ہيں جبکہ يہاں پاکستانی زير انتظام علاقوں ميں سہوليات تو دور کی بات برسوں پہلے سے دی گئ آٹے پر سبسڈی بھی ختم کر کے غريب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھين کر خود کو عوام دشمن ثابت کر رہی ہے۔ صارفين اس اقدام کی شديد مذمت کرتے ہوۓ فی الفور ايف آئ آر کے خاتمے کا مطالبے کے ساتھ ساتھ آٹے پر سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہېں۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *