مقبول بٹ و ديگر شہدا کی قربانيوں کو سلام، رياست کی قومی آزادی و خودمختاری پہ کوئ سودے بازی قبول نہيں، جے کے ايل ايف
رياست سے تمام افواج کا انخلاء کيا جاۓ، عالمی برادری بھارتی زير قبضہ علاقوں ميں آبادی کے تناسب ميں تبديلی کو روکے
بٹ شہيد کے جسدِ خاکی کو واپس کرنے، تمام سياسی جماعتوں پہ پابندی و بھارت و پاکستانی جيلوں ميں قيد رياستی شہريوں کی فوری رہائ کا مطالبہ
شارجہ عجمان کی تنظيم سازی مکمل طاہر عباسی صدر، ناصر کشميری جنرل سيکرٹری منتخب
حافظ صديق، رضوان اشرف، شکيل سلم ، بابر کاشر، عدیل فرید، حفیظ اعوان، شاہد حنیف، عتیق احمد و ديگر کا تقريب سے خطاب
پونچھ ٹائمز
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عبوری ليڈرشپ کونسل متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام شہید کشمیر مقبول بٹ، شہداء چکوٹھی و شہداء جموں اور ظفر شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلے اېک اجلاس کا انعقاد گزشتہ روز شارجہ کے ايک مقامی ہوٹل ميں کيا گيا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کيا گيا ۔ سٹيج سيکرٹری کے فرائض سابق صدر عجمان یونٹ توصیف کشمیری نے ادا کئے۔ اجلاس کی صدارت سنیر رہنما گلف زون حافظ صدیق جبکہ مہمان خصوصی کشمير جرنلسٹ فورم کے چيئرمين مجلسِ عاملہ، روزنامہ کشمیر لنک امارات کے بيوروچيف و ايڈیٹر پونچھ ٹائمز رضوان اشرف تھے۔ خصوصی شرکت نیپ کے رہنما شکیل اسلم نے کی۔ مقررین میں بابر کاشر، عدیل فرید، حفیظ اعوان، دبئ یونٹ کے صدر شاہد حنیف، جنرل سکریٹری دبی یونٹ عتیق احمد و ديگر تھے۔ شرکاء اجلاس نے خطاب کرتے ہوئے مقبول بٹ شہید اور دیگر شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن دھرتی ماں ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی، خودمختاری اور خوشحالی تک جاری رہے گا۔ شرکاء نے غاصب قوتوں کی طرف سے مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کرنے کے اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اور پاکستانی حکمرانوں پر واضع کیاکہ ریاست جموں کشمیر بشمول گلگت بلتستان اور لداخ ایک نا قابلِ تقسیم سیاسی وحدت ہے۔ جسے جموں کشمیر کی عوام تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، ازادی پسند اقوام اور عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ غیرملکی افواج کا انخلا و کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت کریں اور ریاست جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں حقوق انسانی کی پامالیوں پر بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک سمیت جملہ اسیران کو رہا کرے۔ مقبول بٹ شہید اور اٍفضل گرو شہید کے جسد خاکی کو کشمیری قوم کے حوالے کریں تاکہ کشمیری قوم اپنے محسنوں کو قومی احترام کے ساتھ دفنا سکیں۔ مقررین نے عالمی برداری پر زور دیاکہ وہ بھارت اور پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سیز فارلائن پر فائرنگ کا سلسلہ بند کریں چونکہ دونون اطراف فائرنگ سے کشمیری عوام متاثر ہوتے ہیں ۔
مقررین نے پاکستانی حکمرانوں کی جانب س گلگت بلتستان کو ریاست جموں کشمیر سے الگ کرنے کے ہر عمل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو متحد کر کے آئین ساز اسمبلی قائم کریں اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کیئے جائیں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں پر پابندی ختم کی جائے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے سے روکے۔ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد ہندوستان نے تقریباً 40 لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کیئے گیے جس کی مذمت کی گئی۔ مقررین نے حکومت آزاد کشمیر سے بھی مطالبہ کیا کہ صحافی تنویر احمد کو فی الفور کیاجائے۔ تقرېب کے آخر ميں باھمی مشاورت و اتفاق سے شارجہ عجمان یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس ميں صدرطاھر عباسی ، نائب صدر راجہ اقسم کشمیری ، جنرل سکریٹری راجہ ناصر کشمیری ، جوائنٹ سکریٹری مہتاب عباسی ،آرگنائزر ضمیر کشمیری ، سيکرٹری الیات محمد سلیم کشمیری ، سيکرٹری نشرواشاعت نشرواشاعت نیرحیات کشمیری کا انتخاب ہوا۔ منتخب ھونے والے عہداران سے سنیر رہنما عدیل فرید نے حلف لیا اور نئے عہداران کو مبارک باد دی۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More