Main Menu

گڑالہ: مقبول بٹ اور افضل گورو شہيد کو خراجِ عقيدت پيش کرنے کيليے مشعل بردار ريلی آج ہو گی

Spread the love

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع سُدھنوتی کے علاقے گڑالہ ميں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گڑالہ یونٹ کے زیر اہتمام شہید افضل گورو اور شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشعل بردار ريلی کا انعقاد کيا گيا ہے۔

جاری تفصيلات ميں بتايا گيا ہے کہ آج 9 فروری کی شام نکر سے گڑالہ بازار تک مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی۔ مشعل بردار ريلی کا مقصد شہید افضل گورو اور شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین کرنا ہے۔ مقبول بٹ شہيد جدوجہدِ آزادی کا استعارہ ہيں اور اُنکی جدوجہد و قربانی تاريخ ميں ہميشہ سنہری حُروف سے لکھی جاۓ گی۔

لبريشن فرنٹ کے رہنما اور گڑالہ يونٹ کے بانی سردار افتخار نے پونچھ ٹائمز سے گفتگو کے دوران بتايا کہ مقبول احمد بٹ شہيد ، شہيد افضل گورو سميت جملہ شُہدا کی قربانياں ضرور رنگ لائيں گئ اور رياست جموں کشمير ايک دن آزاد اور خود مختار مُلک کے طور پر دُنيا کے نقشے پہ موجود ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غلام سماج ميں آزادی کی جدوجہد کتنی مشکل ہے آج 2021 ميں جدوجہد کرنے والے لوگ سمجھ سکتے ہيں ۔ ذرا غور کيجيے کہ آج سے تيس سال يا اُس سے پہلے آزادی کی جدوجہد کرنا کتنا مشکل کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی جدوجہد و قربانيوں کو خراجِ عقيدت و تحسين پيش کرنا زندہ دلوں اور باشعور لوگوں کا شيوہ ہے۔
انہوں نے عوام اور خاص کر نوجوانوں سے التماس کی ہے کہ وہ اس ريلی ميں شرکت کر کے اپنی قومی بيداری کا ثبوت ديں۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *