Main Menu

میاں چنوں : این ایس ایف کے طلبہ یونین بحالی کنونشن میں اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی کی کوشش ناکام

Spread the love

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن 1955 سے طلباء کے جمہوری حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، مقتدر طبقات ہمیشہ سے ہی این ایس ایف کی سیاسی قوت سے خائف رہے ہیں

کرونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور بیوروکریسی آئی ایم ایف کے دیے گئے فنڈز سے اپنا پیٹ بھرنے میں لگی ہوئی ہے

پارلیمان کلب میں بیٹھے امراء سامراج کے تلوے چاٹ رہے ہیں، کرونا وبا کی پرواہ کیے بغیر تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان نجی تعلیمی اداروں کی ناجائز منافع خوری پہ پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، مقررين

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان میاں چنوں یونٹ کے زیر اہتمام “طلبہ یونین بحالی کنونشن” منعقد ہوا جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی راہنما فہیم عامر نے نے کہا کہ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن 1955 سے طلباء کے جمہوری حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے۔ مقتدر طبقات ہمیشہ سے ہی این ایس ایف پاکستان کی سیاسی قوت سے خائف رہے ہیں کہ جانتے ہیں کہ طلباء عوامی جمہوری انقلاب میں محنت کش طبقات کا ہر اول دستہ رہے ہیں۔
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے شعبہ نشر و اشاعت کے سیکرٹری اسعد بشیر نے کہا کہ نجی تعلیمی مافیا نے تعلیم کو ایک کاروبار بنا کر رکھ دیا ہے جس کے باعث عام طلباء سیاسی بیگانگی کا شکار ہو رہے ہیں اور اس کا براہِ راست فائدہ تمام سرمایہ دار سیاسی جماعتوں کو پہنچ رہا ہے۔ یہ سرمایہ دار سیاسی جماعتیں ہمیشہ ہی طلباء میں سیاسی شعور کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ ان کی لوٹ کھسوٹ جاری رہے مگر این ایس ایف پاکستان اپنی مزاحمت عوامی جمہوری انقلاب تک جاری رکھے گی۔این ایس ایف لاہور کے صدر حکیم اللہ کاکڑ نے کہا طلبہ کا رول انتہائی سنجیدہ ہے مگر افسوس آج کا طالب علم سیاسی شعور سے بیگانہ ہے اسے شعور سے مسلح ہونا ہو گا۔
جاری بيان کے مطابق این ایس ایف پنجاب کمیٹی کے رکن پرویز عارف نے کہا کہ آج ملک میں کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، بوڑھوں کو مفت علاج معالجہ میسر نہیں اور نوجوان روزگار کے لیے ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے ملک کی سڑکوں پر در بدر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج این ایس ایف اپنی سیاسی جماعت پاکستان انقلابی پارٹی کے میاں چنوں یونٹ کے افتتاح کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک سے غربت، افلاس، بھوک اور ننگ کو بھگا کر دم لیں گے۔
این ایس ایف پنجاب کمیٹی کے رکن جمیل بلوچ نے جب اپنے خطاب کے دوران طالبات کے حقوق کی بات کی اور تعلیمی اداروں میں ہونے والی اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی کا ذکر کیا تو اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان جو این ایس ایف کے بھیس میں ہال میں موجود تھے انہوں نے جمیل بلوچ پر حملہ کر دیا تاہم این ایس ایف کے دلیر کارکنان نے غنڈوں کو ہال سے نکال باہر کیا اور پر امن کنونشن جاری رہا۔
پاکستان انقلابی پارٹی کے سیکرٹری صابر علی حیدر نے اپنی تقریر سے پہلے این ایس ایف پاکستان میاں چنوں کے نئے یونٹ کا اعلان کیا۔پاکستان انقلابی پارٹی میاں چنوں یونٹ کا اعلان کیا اور اپنی تقریر کے دوران کہا کہ آج سامراج نے اپنے پنجے ملک کے ہر ادارے میں گاڑ دیے ہیں۔ پارلیمان کلب میں بیٹھے ہوئے امراء سامراج کے تلوے چاٹ رہے ہیں۔ سابق بیوروکریٹ اور حالیہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وبا کی پرواہ کیے بغیر پندرہ ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا اور یہ صرف نجی تعلیمی اداروں کی کی ناجائز منافع خوری کو بچانے کے لیے تھا۔ ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور بیوروکریسی آئی ایم ایف کے دیے گئے فنڈز سے اپنا پیٹ بھرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔
کنونشن کے آخر میں طلباء نے شدید نعرہ بازی کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *