راولاکوٹ: نامعلوم افراد کی شہری کو اغواہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئ، تشدد کے بعد پوليس کے حوالے
نامعلوم افراد اپنا تعلق ملٹری انٹيلی جنس سے ظاہر رہے تھے مگر پوليس و صحافيوں کو ايف آئ اے کے سروس کارڈ دکھاۓ گۓ
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے راولاکوٹ ميں پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کی جانب سے ايک نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی ۔ تفصيلات کے مطابق راولاکوٹ بينک روڈ پر يونائيٹڈ بينک لميٹڈ کی برانچ کے پاس شہريوں نے اُس وقت چار نامعلوم افراد کو تشدد کا نشانہ بنايا جب وہ ايک نوجوان کو اغواہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اپنے آپ کو ملٹری انٹيلی جنس کا بتانے والے سفيد گاڑی پر سوار چار لوگوں نے نعمان نامی ايک نوجوان کو زبردستی گاڑی ميں ڈال ديا جس پر وہاں موجود لوگوں نے گاڑی روک کر اس بابت استفسار کيا مگر نامعلوم افراد نے لوگوں کے ساتھ بدتميزی کی اور اپنی بدمعاشی چمکانے کی کوشش کی۔ وہاں موجود شہريوں نے نوجوان کو اغواہ کاروں سے چھڑايا اور چاروں افراد کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ گاڑی کے شیشے مشتعل شہریوں نے توڑ دئیے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم افراد کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور پولیس گاڑی میں ڈال کر راولاکوٹ تھانہ منتقل کر دیا ۔
نامعلوم افراد ميں سے ايک شخص نے بتایا کہ وہ ملٹری انٹیلی جنس سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ پولیس اور صحافیوں کو انہوں نے ایف آئی اے کے سروس کارڈز دکھائے۔ مذکورہ اہلکار سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے جس میں وائرلیس سيٹ لگا ہوا تھا اور اسلام آباد نمبر کی کالے رنگ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئ تھی۔
مذکورہ اہلکاروں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ اسلام آباد کی عدالت کے حکم پر ایک ملزم کو گرفتار کرنے آئے تھے اور پولیس کو بھی اطلاع دی تھی، تاہم انکے پاس کسی عدالت کا کوئی حکم موجود نہیں تھا۔ پولیس نے چاروں اہلکاروں کو تھانے منتقل کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پونچھ ٹائمز نمائندے نے مزيد معلومات کيليے متعلقہ پوليس اسٹيشن ميں رابطہ کيا تو ايس ايچ او تھانہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد کسی ملزم کو پکڑنے کيليے آۓ تھے مگر لوگوں نے ان پر تشدد کيا ہے اور گاڑی توڑ دی۔ نمائندے کے سوال کے جواب ميں کہ مذکورہ اہلکاروں يا اُنکے ادارے کی جانب سے آپکو کو کوئ پيشگی اطلاع دی گئ تھی يا نہيں اور يہ کہ مذکورہ اہلکاروں کی اغواہ کرنے کی کوشش يا شہريوں کی جانب سے تشدد کرنے بارے کسی قسم کی کوئ کاروائ کی جا رہی ہے يا نہيں تو ان سوالات کے جواب ميں متعلقہ افسر نے اپنی مصروفيت کا بہانہ بنا کر جواب دينے سے انکار کر ديا۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More