Main Menu

انجمن تاجران کی ایف ڈبلیو او مبینہ غفلت کے خلاف کل ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، شبير مايار

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

گلگت بلتستان کے معروف حق پرست رہنما اور اميد وار جی بی اسمبلی کامريڈ شبير مايار نے کہا ہے کہ انجمن تاجران کی طرف سے ایف ڈبلیو او کی مبینہ غفلت کے خلاف کل 22 اکتوبر کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

تفصيلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سما ٹریول نامی ايک نجی ٹریول کمپنی کی مسافر کوچ روندو تنگوس پڑی کے مقام پر پہاڑی تودا گرنے سے حادثے کے شکار ہوگئ تھی جس میں 18 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ اس حادثے ميں 14 افراد جاں بحق ہو گۓ تھے۔
انجمن تاجران نے اسی حادثے ميں ايف ڈبليو او جو کہ پاکستان فوج کا ادارہ ہے کے خلاف مبينہ غفلت برتنے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی رکھی ہے۔ جاں بحق ہونيوالوں ميں 105 انجينئر بٹالين کے تين سپاہی فاروق احمد، سونو خان، ارشد اور آصف خان جبکہ دوسرے افراد ميں عبدالباقی ولد مير دل خان ، لياقت ولد غلام محمد ، حوا بشير زوجہ محمد بشير، ذايان بشير ولد محمد بشير، ولی اللہ ولد عبداللہ، عبداللہ ولد پير دادا، کريم داد ولد ثابت خان، ڈاکٹر رضا خان ولد يار محمد، حبيب اللہ ولد محمد اور ذاکر حسين ولد محمد کے نام شامل ہيں۔

کوسٹر راولپنڈی سے سکردو آرہی تھی ۔ حادثہ گزشتہ رات کے تین بجے پیش آیا تھا ۔

سکردو میں عوامی حلقوں کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ سکردو روڈ کی تعمیرات کا کام جاری ہے لیکن روڈ بنانے والی کمپنی ایف ڈبلیو او کی جانب سے اس قسم کے حادثے کی روک تھام کیلئے کسی قسم کی سیفٹی کے انتظامات نہیں اور نہ ہی خطرناک موڑ پر کسی قسم کا نوٹس بورڈ لگایا ہوا ہے اس وجہ سکردو روڈ پر حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ کیونکہ بلاسٹنگ کی وجہ سے کئی مقامات پر پہاڑ اپنی جگہ سے ہل جاتے ہيں لیکن ایف ڈبلیو او نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

کوسٹر میں سوار مسافروں کے اہل خانہ کا بھی کہنا تھا کہ اس حادثے کا اصل ذمہ دار ایف ڈبلیو او ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔






Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *