باغ، 24 اکتوبر آزادی مارچ رابطہ مہم ، ايل ايف ضلعی ذمہ داران کی سماجی نمائندں سے ملاقات
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے 24 اکتوبر کو پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع روالاکوٹ سے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پُرامن آزادی مارچ کی دی جانيوالی کال کو عوام کی تمام پرتوں تک لے جانے کيليے، عوامی امنگوں ،حقوق و اختيار کی آواز کو وسيع تر عوام الناس تک پہنچانے کے لئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ذمہ داران کا تمام سماجی رہنماؤں سے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے ميں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ضلعی ذمہ داران سیکرٹری جرنل سردار شیعب ، سیکرٹری اطلاعات سردار عثمان خان چغتائی ، سینر رہنماء راجہ سبیل ، ايس ايل ايف کے ضلعی صدر سجاد جنت اور دیگر کی مختلف سیاسی ، مذہبی ، تنظیموں سمیت تاجر اور ٹرانسپورٹ یونین کی قیادت سے ملاقاتيں ہوئيں ۔
آزادی مارچ رابطہ مہم کے سلسلے ميں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار صغیر خان، سئینر وائس چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، سابق سیکرٹری جنرل جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ عرفان عنایت، علی عبداللہ و ديگر رہنما آج پاکستان کے مختلف رئنماؤں سے ملاقاتيں کر چُکے ہيں۔
جاری تفصيلات کے مطابق چئیرمین سردار صغیر خان اور ديگر عہديداران نے اسلام آباد ميں ممبر قومی اسمبلی علی خان وزیر، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، پی ٹی ایم کے روح رواں منظور پشتین سے ملاقاتيں کيں اور ان رہنماؤں کو 24 اکتوبر کو راولاکوٹ سے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس تک آذادی مارچ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
ریاست جموں کشمیر کے قومی سوال پر ان کی حمایت اور متعدد بار پاکستان کی سینٹ میں ریاست جموں کشمیر کی مکمل آذادی اور خودمختار کشمیر کے قیام کے لئے آواز بلند کرنے پر اپنی پارٹی اور ریاست جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کيا۔
رہنماوں نے اس موقع پر کہا کہ مظلوم اور محکوم قومیتوں کو ایک دوسرے کی جدوجہد میں آپس میں اتحاد بنا کر کام کر نے کی ضرورت ہے چونکہ ایک مظلوم اور محکوم قوم ہی دوسری قوم کے درد اور مصائب کو نحسوس کر سکتی ہے ۔
Related News
پاکستانی کے قبضے کے خلاف مزاحمت ہی واحد راستہ ہے جو ازاد جموںکشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کی غلامی سے چھٹکارا دلا سکاتا ہے۔ مقبول بٹ کی برسی سے مقررین کا خظاب۔
Spread the loveجموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اعر نیشنل سڈوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام آجRead More
یا سین ملک کا مقدمہ اورعالمی عدالت انصاف ۔ بیرسٹر حمید باشانی
Spread the loveآج کل یاسین ملک کا مقدمہ عدالت انصاف میں لے جانے کے باتیںRead More