اسلام آباد : 24 اکتوبر آزادی مارچ رابطہ مہم ، سردار صغير کی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتيں
راولاکوٹ سے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد آزادی مارچ کے مقاصد سے آگاہ، ریاست جموں کشمیر کی آزادی و خودمختاری بارے آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کيا
مظلوم و محکوم ہی ايک دوسرے کا دُکھ سمجھ سکتے ہيں، متحد ہو کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار صغیر خان کی 24 اکتوبر آزادی مارچ بارے رابطہ مہم کے سلسلے ميں پاکستان کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جاری تفصيلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار صغیر خان اور ديگر عہديداران نے اسلام آباد ميں ممبر قومی اسمبلی علی خان وزیر، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، پی ٹی ایم کے روح رواں منظور پشتین سے ملاقاتيں کيں اور ان رہنماؤں کو 24 اکتوبر کو راولاکوٹ سے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس تک آذادی مارچ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
ریاست جموں کشمیر کے قومی سوال پر ان کی حمایت اور متعدد بار پاکستان کی سینٹ میں ریاست جموں کشمیر کی مکمل آذادی اور خودمختار کشمیر کے قیام کے لئے آواز بلند کرنے پر اپنی پارٹی اور ریاست جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
رہنماوں نے اس موقع پر کہا کہ مظلوم اور محکوم قومیتوں کو ایک دوسرے کی جدوجہد میں آپس میں اتحاد بنا کر کام کر نے کی ضرورت ہے چونکہ ایک مظلوم اور محکوم قوم ہی دوسری قوم کے درد اور مصائب کو نحسوس کر سکتی ہے ۔ علی وزیر کے ہمراہ پختون عمائدین کا ایک وفد بھی شامل تھا۔
رابطہ مہم کے دوران چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان، سئینر وائس چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، سابق سیکرٹری جنرل جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ عرفان عنایت، علی عبداللہ و ديگر رہنما بھی موجود تھے۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More