Main Menu

اسيرانِ ہُنزہ: شفقت انقلابی کا ہُنزہ کے عوام کے نام پيغام

Spread the love

ایک بے بنیاد مقدمے میں ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے قوم پرست ساتھی افتخار کربلائی کو نوے سال جبکہ سوشلسٹ دوستوں کامریڈ بابا جان,علیم اور دیگر کو 71 سال کی سزا سنائی گئی۔ ایک درجن کے قریب سیاسی کارکن نو سال سے پابند سلاسل ہے۔۔۔۔ درجن کے قریب خاندان دردناک ازیت سے گزر رہے ہیں علیم کی بیٹی چیخ چیخ کے سرکار سے اپنے باپ کی زندگی کے نو سالوں کا حساب مانگ رہی ہے۔۔۔۔
بابا جان کی بہنیں انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اسیران کے خاندان انصاف کے لئے دربدر ہیں۔۔۔۔۔
قاتل کو پروموشن ملی اور گارڈ آف آنر دے کے ریٹائرڈ کیا گیا۔ مقتول کے لئے انصاف مانگنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں کی زندگیاں بربار کی گئی۔ دو ہزار بارہ
کے بعد پہلی بار ایلیان ہنزہ اور اسیران کے خاندان تمام کشتیاں جلاکے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دھرنے پر دو دنوں سے موجود ہيں۔ بہنیں بیٹیاں بھی بھائیوں اور بزرگوں کے ہمراہ سردی میں کھلے آسمان تلے کیمپ میں موجود ہيں۔ یہ ہنزہ کے ساتھ ساتھ جی بی کی تاریخ کا منفرد دھرنا ہے۔

اس دھرنے میں وطن کے بیٹوں کے لئے بنا مطلب موجود ماوں بہنوں نوجوانوں اور بزرگوں کو سرخ سلام۔۔۔

اب رش دیکھ کے ہمدرد بن کے آنے والے اور ماضی میں سرکار سے مل کے جھوٹے مقدمات بنوانے والے سہولتکار سیاستدانوں پر لاکھ لعنت۔۔۔۔۔۔

گلگت بلتستان: ہُنزہ کے بے گناہ قيدي عليم خان کی بيٹی مظاہرين سے خطاب کر رہی ہے جبکہ دوسرے اسير عرفان کريم کی دو معصوم بچياں بھی اسيران کی رہائ کيليے سراہتی احتجاج ہيں۔

اس موضوع پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔۔۔۔ یہاں ایک درجن بے گناہ سیاسی کارکنوں کہ زندگی کا سوال ہے۔
سیاست اور منافقت کی کوئی گنجائش نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کاش اندھی اور بہری سرکار کو علیم کی معصوم بیٹی کی آواز سنائی دیتی۔






Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *