Main Menu

ہمیں اسلام آبادسے دہشتگرد کہہ کر نکالا گیا،اب ہمارے وطن سے نکل جاؤ، ڈاکٹر ماہ رنگ

Spread the love

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے استقبالی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے ہمیں دہشتگرد کہہ کر نکالا گیا،اب انہیں یہ پیغام پہنچا دو کہ ہمارے وطن سے نکل جاؤ۔
بلوچ لانگ مارچ کا آج صبح کوئٹہ پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہزار گنجی پہنچے اور وہاں ریلی کی شکل میں سریاب روڈ پہ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد کیا، لوگوں کی کثیر تعداد نے اسلام آباد سے آنے والے لانگ مارچ کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پہ پھول نچھاور کیا ۔
استقبالی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ” یہ تحریک پانچویں مرحلے میں داخل ہو چکا ہے پرسوں بروز ہفت 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں بلوچستان بھر

سے لوگوں کو شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد سے ریاست کی طرف نفرتیں سمیٹ کر لوٹے ہیں، وہاں ہمارے ماؤں کی بے حرمتی کی گئی، ہمارا استقبال تشدد سے کیا گیا، ہم پہ لاٹھی چارج کیا گیا، ہم پہ واٹر کینن سے ٹھنڈا پانی پھینکا گیا، مظاہرین کے کپڑے پھاڑے گئے، ہم وہاں سے مصائب کی تمام داستانیں لیکر آرہے ہیں، ہم پر دہشت گرد کا لیبل لگایا گیا۔
ہمیں کہا گیا کہ “بلوچیو” تم لوگ اپنے وطن جاؤ، اب ہم درخواست کرتے ہیں کہ متحد ہوجاؤ اس تحریک کا حصہ بنو اور انہیں یہ پیغام پہنچا دو کہ ہمارے وطن سے نکل جاؤ۔
ماہ رنگ بلوچ نے کہا انہیں صرف ہمیں نہیں تمام بلوچوں کو دہشت گرد کہ کر پکارا، ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ دہشت گرد ہم نہیں، دہشت گرد تمہاری ریاست ہے اسکے فورسز ہیں، جنہوں نے ہزاروں بنگالی عورتوں کا ریپ کیا، ہمارے لوگوں کو جبری لاپتہ کر رہے ہیں، بلوچوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہے ہیں، لیکن ہم کب تک اپنے بھائیوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے اور کب تک انتظار کریں گے کہ یہ ریاست ہمارے لوگوں کو لاپتہ کرتا رہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ قوم سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں تمہاری بہن ہو اور تمہارے درمیان تمہارے درمیان تمہاری مائیں بہنیں بیٹھی ہیں جنکے ہاتھوں میں تصویریں ہیں جو انکے بچے نہیں بلکہ اس قوم کے فرزند ہیں جنہیں ریاست پاکستان نے اپنے ٹارچر سیلز میں سالوں سے قید کر رکھا ہے، او ہم شہداء کی وارثی کرتے ہیں۔
ہم ایک “بلوچی میڑھ” لیکر اسلام آباد گئے، ہمیں پہلے دن سے پتہ تھا اسلام آباد ہمیں انصاف نہیں دے گا، جس ریاست نے ہمارے 80 سالہ بزرگ نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا، جس ریاست نے ہمارے خواتین کے سروں سے چادریں کھینچیں، ان سب کو ہم اپنے دل سے نہیں نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم یہ سب یاد رکھے گی، ہمارا انصاف اپنے لوگوں کے ہاتھ میں ہے، آئیں قومی بقاء کی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں، جو لوگ بلوچ کے نام پر مزاکرات کرتے ہیں یا بلوچ کے خون پہ سیاست کرتے ہیں ہم انہیں مسترد کرتے ہیں، بلوچ قوم اب جاگ گئی ہے ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *