نيپ کے کارکنوں پر پوليس گردی قابض قوتوں کی بوکھلاہٹ ہے، آزادی پسند متحد ہوں، حبيب الرحمن
پونچھ ٹائمز
جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سينئر رہنما کامريڈ حبيب الرحمن نے نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان پر پولیس گردی اور گرفتاريوں کی شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ قومی آزادی کی تحريکيں تشدد اور گرفتاريوں سے نہيں دبائ جا سکتيں۔
تفصيلات کے مطابق پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں نيشنل عوامی پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اقدام کے خلاف پاکستان اور پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقوں کو ملانے والے تمام راستوں پر احتجاجات کی کال دی گئ تھی۔ اس ضمن ميں پہلا احتجاج آج کوہالہ پل پر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ پوليس نے نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان کو جگہ جگہ رکاوٹيں کھڑی کر کے روک ديا تھا اور مظفرآباد سے آنيوالے قافلے پر تشدد اور گرفتارياں بھی کی گئيں۔
نيشنل عوامی پارٹی اور اين ايس ايف کے کارکنان رکاوٹيں عبور کر کے جہالہ کے مقام پر پہنچے تو پوليس کی بھاری تعداد نے مظاہرين کو روک ديا اور مظاہرين دھرنا دے کر بيٹھ گۓ۔ نيشنل عوامی پارٹی کے صدر لياقت حيات نے مظاہرين سے خطاب کيا اور انتظاميہ کو يقين دلايا کہ وہ پُرامن ہيں اور کسی طرح کا انتشار نہيں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہميں کوہالہ جانے ديا جاۓ ہم پُل توڑنے نہيں جا رہے اور نہ ہی پاکستان سے تعلقات ختم کرنا جا رہے ہيں بلکہ وہاں سے ہم دُنيا کو پيغام دينا چاہتے ہيں کہ رياست عوام امن پسند ہے اور کسی طور رياستی تقسيم کو قبول نہيں کرتی۔
کامريڈ حبيب الرحمن کا کہنا تھا کہ قابض قوتيں آزادی پسندوں کو تقسيم در تقسيم و ہراساں کرنے کی کوششوں ميں ہميشہ سے مصروف ہيں۔ اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ تمام آزادی پسند متحد اور منظم ہو کر جدوجہد کريں۔ دُنيا کی کوئ طاقت رياستی عوام کو قومی آزادی سے نہيں روک سکتی۔انہوں نے مزيد کہا کہ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و سوشلسٹ سماج کے لئے ہم سب متحد ہيں۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More